مولانا فضل الرحمٰن کے قریبی ساتھی کا انتقال ہوگیا

فیصل آباد(پی این آئی) جمعیت علماء اسلام ف پنجاب کے رہنما مخدوم زادہ سید محمد زکریا شاہ کے والد اور مولا نا فضل الرحمن کے قریبی دوست پیر سید جاوید حسین شاہ انتقا ل کر گئے۔

مخدوم زادہ سید زکریا شاہ و انتظامیہ خانقاہ عبیدیہ کے مطابق جنازہ ان شاء اللہ 05 مئی 2024 بروز اتوار سہ پہرتین(3) بجے پہاڑی والی گراونڈ فوارہ چوک نزد دارالعلوم فیصل آباد میں ادا کیا جا ئے گا ،سید جاوید حسین شاہ شیخ الحدیث جامعہ عبیدیہ فیصل آباد، خانقاہ عبیدیہ، دنیا بھر میں لاکھوں مریدین کے روحانی پیشواء تھے ،جمعیت علما ء اسلا م ف کے قا ئد مو لا نا فضل الر حمن کے قریبی دوست تھے اور جمعیت علما ء اسلا م ف فیصل آبا د کے سر پرست اعلیٰ تھے ، سید جاوید حسین شاہ نے بیوہ کے علاوہ اکلوتے فرزند سید زکریا شاہ، تین بیٹیاں،تین داماد، پوتے بوتیاں، نواسے نواسیاں، ہزاروں شاگرد، لاکھوں مریدین سوگوار چھوڑے ہیں۔

close