ٹیکس فری موبائل فون رجسٹریشن کی سہولت کا اعلان کر دیاگیا

اسلام آباد(پی این آئی) حکومت نے سمندر پار پاکستانیوں اور غیرملکیوں کے لیے چار ماہ تک پی ٹی اے سے ٹیکس فری موبائل فون رجسٹریشن کی سہولت کا اعلان کر دیا۔

عارضی فون رجسٹریشن کا یہ اقدام ایف بی آر اور پی ٹی اے نے ایف آئی اے اور موبائل فون آپریٹرز کے اشتراک سے اٹھایا گیا ہے۔ یہ نظام ان اوور سیز پاکستانیوں اور غیرملکی شہریوں کے لیے وضع کیا گیا ہے جو اپنے موبائل فونز مستقل پاکستان میں نہیں رکھنا چاہتے۔ ان پر صرف ایک موبائل فون کا قانون لاگو ہو گا۔ اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے انہیں پاسپورٹ نمبر، پاکستان آنے اور واپس جانے کی تواریخ، موبائل فون سم کارڈ اور موبائل فون کا آئی ایم ای آئی نمبر مہیا کرنا ہو گا۔اوور سیز پاکستانیوں اور غیرملکیوں کے پاکستان میں 120دن قیام کے بعد اس سہولت کے تحت کی گئی رجسٹریشن خود بخود ختم ہو جائے گی اور ان کا آئی ایم ای آئی نمبر معطل ہو جائے گا، جس کے بعد مقامی نیٹ ورکس پر وہ فون استعمال نہیں کیا جا سکے گا۔

اگر یہ شخص دوبارہ پاکستان کا سفر کرتا ہے تو اسے اس عارضی سہولت کے لیے دوبارہ درخواست دینی ہو گی۔

close