رہائی کے باوجود شیریں مزاری پر کیس ختم نہیں ہوا ، آئندہ کیا ہو گا؟ڈی جی اینٹی کرپشن نے بتا دیا

لاہور (آئی این پی)ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق وفاقی وزیر اوررہنماء تحریک انصاف شیریں مزاری کو فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دیدیا اور کہاکہ قانون کے مطابق تحقیقات کی جائیں گی،ان پر کیس ختم نہیں ہوا ہے، جو الزامات ہیں ان سے متعلق جواب ہر صورت انہیں دینا ہوگا۔ہفتہ کے روز ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب نے رہنماء تحریک انصاف و سابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کو فوری طور پر رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے ۔

حکام اینٹی کرپشن پنجاب کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے احکامات پر شیریں مزاری کو رہا کیا جا رہا ہے ۔ اینٹی کرپشن پنجاب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بتایا گیا ہے کہ شیریں مزاری سے قانون کے مطابق تحقیقات کی جائیں گی،ان پر کیس ختم نہیں ہوا ہے ۔ شیریں مزاری کو جواب کیلئے متعدد بار بلایا گیا لیکن وہ پیش نہیں ہوئیں جس کے بعد انہیں حکام کی جانب سے قانون کے مطابق گرفتار کیا گیا ۔

اینٹی کرپشن حکام نے کہا کہ رہنماء تحریک انصاف شیریں مزاری پر جو الزامات ہیں ان سے متعلق جواب ہر صورت انہیں دینا ہوگاجب کہ حکام نے بتایا کہ سابق وفاقی وزیر کے خلاف کیس سابقہ بزدار حکومت میں بنایا گیا تھا۔۔۔

close