شہباز شریف کے ہمراہ لندن جانے والے وزراء کا خرچہ کس نے برداشت کیا؟ تفصیلات جاری کر دی گئیں

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ لندن جانے والے کابینہ کے ارکان اور مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کے اخراجات سوشل میڈیا پر زیر بحث ہیں۔ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل بھی وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ لندن گئے تھے، وفاقی وزیر احسن اقبال، مریم اورنگزیب، خواجہ سعد رفیق،خواجہ آصف اور خرم دستگیر بھی لندن جانے والے رہنما میں شامل تھے۔ وزیر اعظم شہباز شریف کے وفد کی لندن جانے پر سوشل میڈیا پر تنقید بھی کی گئی تھی اور یہ سوال اٹھایا گیا تھا کہ وفد کے دورہ لندن کے اخراجات آخر کس نے اُٹھائے تھے۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے تمام تر غلط فہمیوں کو دور کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب اپنے اپنے خرچوں پر لندن گئے تھے۔ مفتاح اسماعیل نے یہ بھی واضح کیا کہ کچھ لوگ بزنس جبکہ کچھ اکانومی کلاس میں گئے تھے، ساتھ ہی یہ بھی بتایا گیا کہ وفد صرف اپنے خرچے پر ہی لندن نہیں گیا بلکہ لندن کے ہوٹل میں اپنے خرچے پر ہی ٹھہرا تھا۔ وفاقی وزیر نے ان تمام افواہوں کو پروپیگنڈا قرار دیا جن میں کہا جارہا تھا کہ وفد حکومتی خرچے پر لندن گیا تھا۔۔۔۔

close