ترین گروپ کے بعد اپوزیشن نے بھی حکومت کے گرد گھیرا تنگ کر لیا، اسلام آباد میں بڑی بیٹھک کے بعد حکومت کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

اسلام آباد(پی این آئی) اپوزیشن رہنماوں کی جانب سے تجویز پیش کی گئی ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس جلد بلانے کے لیے ریکوزیشن جمع کرائی جائے۔زرداری ہاوس اسلام آباد میں اپوزیشن کی بڑی بیٹھک منعقد ہوئی جس میں سابق صدر آصف علی زرداری ،قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر اپوزیشن رہنماوں نے شرکت کی ۔

اجلاس میں سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی، سردار ایاز صادق، سید خورشید شاہ، خواجہ سعد رفیق، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، اور مریم اورنگزیب نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کے حوالے سے مختلف آئینی و قانونی آپشنز پر غورو خوص کیا گیا۔ منعقدہ اجلاس میں پاکستان پیپلزپارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قانونی ماہرین نے بطور خاص شرکت کی۔اپوزیشن قائدین کو ن لیگ کی جانب سے اشتر اوصاف اور زاہد حامد جب کہ پیپلزپاٹی کی طرف سے فاروق ایچ نائیک اوربیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے بریفنگ دی۔منعقدہ اجلاس میں جے یو آئی (ف) کی جانب سے کامران مرتضیٰ نے بھی قانونی و آئینی مشاورت فراہم کی۔

اپوزیشن کے بڑوں کی بیٹھک میں حکومت کے اتحادیوں اور پاکستان تحریک انصاف کے ناراض اراکین سے ہونے والے رابطوں کی تفصیلات پر مبنی بریفنگ بھی دی گئی۔ اس موقع پر اپوزیشن کے بعض رہنماو¿ں کی جانب سے تجویز پیش کی گئی کہ قومی اسمبلی کا اجلاس جلد بلانے کے لیے ریکوزیشن جمع کرائی جائے۔

close