گیم عمران خان کے ہاتھ سے نکل چکی، سابق وزیراعظم نے حکومت کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ گیم عمران خان کے ہاتھ سے نکل چکی‘ اس وقت حکومت بیساکھیوں پر چل رہی ہے ، عمران خان کو معلوم ہے وہ جانے والا ہے ، اس لیے اگلی حکومت کیلئے مشکلات پیدا کر رہا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آخری وقت عمران خان کو نظر آ رہا ہے۔

اب ایک جھوٹ بول کر ہمدردیاں سمیٹی جا رہی ہیں ، حکومت اس لیے اجلاس نہیں بلا رہی کیوں کہ تحریک عدم اعتماد آجائے گی ، حکومت جلد گھر جائے گی کیوں کہ غیر آئینی طریقے سے حکومت آئی تھی ، اس حکومت کے ہوتے ہوئے سارے تماشے کا بھانڈا پھوٹ گیا ہے ، چیئرمین نیب خود ڈیلی ویجز پر چل رہے ہیں ، مشیر اپنے اثاثے دے کر جائیں تاکہ ان کا بھی احتساب ہو سکے ، وہ حکومت جو احتساب کے نعرے مار کر آئی تھی آج کرپٹ ترین حکومت بن چکی ہے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وزیراعظم پہلے بتاتے تھے دنیا میں تیل کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں اس لیے بڑھا رہے ہیں جب کہ نیپرا بجلی کا ریٹ مقرر کرتا ہے وہ کہہ رہا ہے 6 روپے یونٹ بڑھنا ہے لیکن حکومت 5 روپے بچلی سستی کرتی ہے ۔

اگر مہنگائی کم کرنی تھی تو آٹا چینی گھی کی قیمتیں کم کرتے ، احتساب کے نعرے لگانے والی کرپٹ حکومت ثابت ہوئی ہے، وزراء اور مشیر کرپٹ ترین ثابت ہوئے ہیں ، وہ وقت دور نہیں یہ سب کٹہرے میں کھڑے ہوں گے، جو حکومت غیرآئینی طریقے سے آئی تھی وہ آئینی طریقے سے گھر جائے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت بیساکھیوں پر کھڑی تھی ، اب بیساکھیاں بھی ان کا بوجھ برداشت نہیں کرسکتیں، حکومت بڑے شوق سے مدت پوری کرنا چاہتی ہے لیکن عوام اسے ایسا نہیں کرنے دیں گے ، عدم اعتماد کی تحریکوں کی تشہیر نہیں ہوتی ، جب جمع ہوں گی تو پتہ چل جائے گا۔

close