ابھی تو مزید ریلیف ملے گا، وزیراعظم عمران خان نے خوشخبری سنا دی

لاہور (پی این آئی ) وزیراعظم عمران خان نے آنے والے دنوں میں عوام کو مزید ریلیف دینے کی نوید سنادی ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں گورنر ہاؤس میں پارٹی اراکین اسمبلی نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقاتیں کیں ، اس دوران گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور ، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار اور وزراء بھی شریک ہوئے ، ملاقات میں تحریک انصاف پنجاب کے صدر شفقت محمود ، فواد چوہدری ، غلام سرور خان نے بھی شرکت کی۔

ان ملاقاتوں کے دوران پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی بھر پور تیاریاں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، جس کے لیے وزیراعظم نے وفاقی اور صوبائی وزرا ء ، اراکین اسمبلی کو کارکنوں سے رابطوں کی ہدایت کردی۔نجی ٹی وی نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ پٹر ولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں کمی سمیت دیگر حکومتی ریلیف کی عوام میں بھر پور تشہیر کی جائے گی ، اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کے مخلص اور محنتی کارکنوں کو ٹکٹیں دی جائیں ، پارٹی متحد ہوکر بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے تو کامیاب ہوں گے۔علاوہ ازیں وزیر اعظم عمران خان سے گور نر پنجاب نے بھی ملاقات کی۔

اس دوران سیاسی ، حکومتی امور ، یونیورسٹیز ریفارمز ، آب پاک، اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا ، جہاں چوہدری سرور نے جی ایس پلس سٹیٹس میں توسیع کے حوالے سے یورپی نمائندوں سے ملاقات کے بارے میں بتایا تو وزیر اعظم عمران خان نے جی ایس پلس سٹیٹس میں توسیع کیلئے گور نرپنجاب کی کوشش کی تعریف کی جب کہ چوہدری سرور نے پٹرولیم و بجلی کی قیمتوں میں کمی اور انڈسٹریل پیکج پر پر وزیر اعظم عمران خان کو خراج تحسین پیش کیا ، ملاقات میں گورنرپنجاب نے وزیراعظم کو بتایا کہ ہر جمعہ کے روز گور نر ہاؤس میں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل خو د سنتا ہوں اور ان کو حل کیا جاتا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب آب پاک اتھارٹی کی کار کردگی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مزید منصوبوں پر کام کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ عوام کی ترقی اور فلاحی وبہبود کیلئے جو کام آج ہورہا ہے ماضی میں اس کی کوئی اور مثال نہیں ملتی ، ملک وقوم کی ترقی اور خوشحالی حکومت کا اولین مشن ہے، عوام کو آنے والے دنوں میں مزید ریلیف دیں گے۔

close