امتحانات کا طریقہ کار تبدیل۔۔ طلبا کیلئے بڑی خبر آگئی

مکوآنہ (پی این آئی) امتحانات کا طریقہ کار تبدیل۔۔ طلبا کیلئے بڑی خبر آگئی۔۔۔ پنجاب ایگزمینیشن کمیشن نے پرائمری اور مڈل کے امتحانی طریقہ کار میں تبدیلی کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق پہلے مرحلے میں فیصل آباد سمیت پنجاب کے 18 اضلاع میں نیا امتحانی طریقہ کار نافذ کیا جائے گا۔پنجاب ایگزمینیشن کمیشن نے امتحانی نظام اور پیپر پیٹرن میں تبدیلیوں کے حوالے سے کام شروع کردیا ہے۔

پنجاب ایگزمینیشن کمیشن نوپیک ادارے سے مل کر سرکاری سکولوں میں ریسرچ ورک کرے گا ۔پائیلٹ پروجیکٹ میں کامیابی کے بعد موجودہ امتحانی نظام میں تبدیل کردخا جائے گا۔پہلی سے آٹھویں جماعت کے امتحانی نظام اور پیپر پیٹرن میں تبدیلی مارچ میں ہونیوالے امتحانات سے کی جائے گی۔

close