انسٹا گرام کی دوستی کی خاطر شوہر کو زہر دینے والی بیوی کو عدالت نے بڑا جھٹکا دیدیا

کراچی (پی این آئی)مقامی عدالت نے انسٹاگرام کی دوستی پر شوہر کو قتل کرنے والی ملزمہ اور اس کے آشنا کو 4 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ عدالت نے ملزمہ آرین جنت اور آشنا سلمان کو 23 فروری تک کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا۔پولیس کے مطابق ملزمہ کی لاہور ملزم سلمان سے انسٹا گرام پر دوستی ہوئی جو محبت میں بدل گئی تھی۔

ملزم نے لاہور سے بذریعہ کوریئر سروس چاکلیٹ اور ایک عدد لیڈیز سینڈل ملزمہ کو کراچی بھجوائی، ملزم نے محبوبہ کو گفٹ کیے گئے سینڈل کی ہیل کے اندر زہر چھپا کر بھیجا۔ملزمہ کے بیان کے مطابق وقوعہ کے روز متوفی یوشاہ کی بیوی چالاکی سے اپنے شوہر کو فریش جوس پلانے گلشن اقبال میں واقع جوس سینٹر لے گئی اور دھوکے سے اس کے جوس میں آشنا کا بھیجا گیا زہر ملا دیا جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔

close