پہلی سے آٹھویں جماعت تک کے امتحانات اور پیپر پیٹرن کا طریقہ کار تبدیل کرنے کا فیصلہ۔۔طلبا کیلئے بڑی خبر آگئی

لاہور(پی این آئی) پہلی سے آٹھویں جماعت تک کے امتحانات اور پیپر پیٹرن کا طریقہ کار تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امتحانی نظام میں تبدیلیوں پر کام شروع کر دیا۔پائلٹ پروجیکٹ میں کامیابی کے بعد موجودہ امتحانی نظام تبدیل کر دیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق لاہور میں پہلی سے مڈل کے امتحانی طریقہ کار میں تبدیلی کے پہلے مرحلے میں لاہور سمیت پنجاب کے 18 اضلاع میں نیا امتحانی نظام نافذ کیا جائے گا۔

پنجاب ایگزمینیشن کمیشن نوپیک ادارے مل کر سرکاری اسکولوں میں ریسرچ ورک کرے گا۔ ذرائع کے مطابق پنجاب ایگزمینشن کمیشن نے متعلقہ اضلا ع کے اسکولوں کے سربراہان کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔لاہور میں پہلی سے آٹھویں جماعت کے امتحانی نظام اور پیپر پیٹرن میں تبدیلی مارچ 2022 میں ہونے والے امتحانات سے کیے جانے کا امکان ہے۔

close