قومی شناختی کارڈ کو ڈیجیٹل والیٹ بنانے کا فیصلہ، نادرا نے عوام کی سہولت کیلئے شاندار اعلان کردیا

لاہور( پی این آئی) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) حکومت کے ڈیجیٹل پاکستان وژن کے تحت کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈز کو ڈیجیٹل والیٹس بنانے کے لیے کام کر رہی ہے۔ اس سال کے آخر میں اس ایپ کی اپ ڈیٹ ممکنہ طور پر دستیاب کر دی جائے گی۔

چیئرمین طارق ملک نے کہا کہ اس وژن کو حقیقت میں بدلتے ہوئے نادرا نے ایک آن لائن پورٹل کے ذریعے قومی شناختی کارڈ کے درخواست دہندگان کو سہولت فراہم کرنے کے لیے ڈیجیٹل آئی ڈی کے کلیدی تعمیراتی بلاک کے طور پر ’’پاک شناخت‘‘ موبائل ایپ لانچ کی ہے۔طارق ملک نے کہا کہ یہ ایپ نادرا کے دفتر یا سفارت خانے کا دورہ کیے بغیر بائیو میٹرک فنگر پرنٹس، چہرے کی شناخت اور اسمارٹ فونز کا استعمال کرتے ہوئے کسی شخص کے شناختی کارڈ پر کارروائی کے لیے درکار دستاویزات کو سکین کرنے میں مدد کرتی ہے۔

close