شہر میں تیز ہوائیں چلنے کا الرٹ جاری، ہوائوں کی رفتار کیا ہو گی؟ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خبردار کر دیا

کراچی (پی این آئی)محکمہ موسمیات نے کراچی میں تیز ہوائیں چلنے کا الرٹ جاری کردیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی، جنوبی بلوچستان اور شمال مغرب سے شہر میں تیز ہوائیں چل سکتی ہیں، شہر میں 36 سے 45 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کبھی کبھی ہواؤں کی رفتار 54 کلو میٹر فی گھنٹہ بھی ہوسکتی ہے اور ہواؤں کا سلسلہ کل دوپہرسے 3 فروری تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موسم سرد اور گرد آلود ہوسکتا ہے۔محکمہ موسمیات نے سمندر میں طغیانی کے باعث ماہی گیروں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

close