گیس بحران کے بعد کھانے کی اشیاء کا بھی بحران آنیوالا ہے، وزیر اعظم نے عندیہ دے دیا

اسلام آباد (پی این آئی)و زیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ گیس بحران کے بعد کھانے کی اشیاء کا بھی بحران آنیوالا ہے۔اتوار کو وزیراعظم عمران خان نے ”آپ کا وزیراعظم آپ کے ساتھ“ پروگرام میں براہ راست عوام کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ گیس کے ذخائر کم ہو رہے ہیں، بلوم برگ کے مطابق گیس بحران کے بعد کھانے کی اشیاء کا بھی بحران آنیوالا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر پٹرول مزید مہنگا ہونے کاعندیہ دیدیا۔اتوار کو ”آپ کا وزیراعظم آپ کے ساتھ“

میں وزیراعظم عمران خان نے عوام سے ٹیلی فونپربراہ راست گفتگو کرتے ہوئے ایک بار پھر پٹرول مزید مہنگا ہونے کا عندیہ دیدیا۔ انہوفں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھی ہیں اور مزید بڑھنے کا خدشہ ہے، نرخوں میں اضافہ پوری دنیا کا مسئلہ، مہنگائی مجھے رات کو سونے نہیں دیتی، جتنے بحران ہمیں ملے، ماضی میں کسی حکومت کے حصے میں نہیں آئے، لوٹ مار کرنے والے پی ٹی آئی کے ناکام ہونے کا شور مچارہے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت سے

نکل گیا تو میں اپوزیشن کیلئے زیادہ خطرناک ہوں گا۔اتوار کو ”آپ کا وزیراعظم آپ کے ساتھ“ میں عوام کے سوالات کے جواب کے دوران عمران خان نے کہا کہ ہماری پارٹی کی حکومت یہ مدت اور آئندہ مدت بھی پوری کرے گی۔انہوں نے اپوزیشن کو دو ٹوک پیغام دیا کہ حکومت سے نکل گیا تو میں اس سے زیادہ خطرناک ہوں گا، میرے سڑکوں پر نکلنے سے آپ کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن کو لگتا ہے کہ میں بھی مشرف کی طرح انہیں این آر او دے دوں گا،

ایسا کرنا ملک سے غداری ہوگی۔انہوں نے کہاکہ ڈاکوؤں کے ساتھ کوئی مفاہمت نہیں ہوگی، ہم کوئی ایشین ٹائیگر نہیں بننے جارہے ہیں اور نہ ہی لاہور کو پیرس بنانے جارہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان سے ڈالر افغانستان جانا شروع ہوئے جس سے ہمارے روپے پر دباؤ بڑھا۔اتوار کو وزیراعظم عمران خان نے ”آپ کا وزیراعظم آپ کے ساتھ“ پروگرام میں براہ راست عوام کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ جب ہماری حکومت آئی تو سب سے بڑا کرنٹ اکاؤنٹ

خسارہ ملا، سارا پریشر روپے پر تھا، ہمارے پاس ڈالرز ہی نہیں تھے،روپے کے گرنے کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہوا، پاکستان سے ڈالر افغانستان جانا شروع ہوئے جس سے ہمارے روپے پر دباؤ بڑھ گیا۔

close