کیپٹن (ر)صفدر نےایک اور دعویٰ کر دیا, نواز شریف وطن واپس آئیں گےتب مریم نواز وزیر اعظم ہوں گی

لاہور (پی این آئی) مسلم لیگ ن کے رہنما ور سابق وزیر اعظم نوازشریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا ہے کہ نواز شریف وطن واپس آئیں گے اور اس وقت مریم نواز وزیراعظم ہوں گی۔میڈیا سے مختلف سوالوں کے جواب میں گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدرنے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو ٹیپ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آگے تو سنیما اسکوپ فلمیں آنے والی ہیں، جس میں دِکھائی دے گا کہ کوئی سوئمنگ پول میں گرا ہے تو کوئی باتھ روم میں گرا ہوا ہے۔

پچھلی بار نواز شریف کے آنے پر شہباز شریف کے ایئر پورٹ نہ پہنچنے کے سوال پر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر بولے ایک تو اُس وقت الیکشن تھے، دوسرے میں گرفتار تھا۔کیپٹن صفدر سے پوچھا گیا کہ اس بار آپ جائیں گے؟ بولے نہیں، وہ تو پھر گرفتار ہوجائیں گے، استقبال کا معاملہ مسلم لیگ والے جانیں۔۔۔۔۔۔

close