پٹرول پمپس کی ہڑتال کی آڑ میں کچھ گروپس 9 روپے کا اضافہ کروانا چاہتے ہیں، وزیر توانائی نے بڑا انکشاف کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ پٹرول پمپس کی ہڑتال کی آڑ میں کچھ گروپس 9 روپے کا اضافہ کروانا چاہتے ہیں، حماد اظہر نے مؤقف اختیار کیا کہ چند کمپنیوں کو نوازنے کے لئے 9 روپے کا اضافہ نہیں کیا جا سکتا، حماد اظہر نے واضح کیا کہ جائز مطالبات مانیں گے، ناجائز مطالبات تسلیم نہیں کریں گے، حماد اظہر نے خبردار کیا کہ عوام کو پریشان کرنا درست نہیں،

حماد اظہر نے کہا کہ پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطالبہ پر مارجن میں اضافے کی سمری پہلے ہی ای سی سی میں پیش کر دی گئی ہے، حماد اظہر کا کہنا تھا کہ آئندہ اجلاس میں اس کا فیصلہ ہو جائے گا لیکن جائز مطالبہ تسلیم کئے جائیں گے، حماد اظہر نے کہا کہ پٹرول پمپ مالکان کی مشکلات کا احساس ہے، حماد اظہر نے کہا کہ پٹرول پمپ مالکان عوام کی مشکلات کا احساس کرتے ہوئے اپنے فیصلے پر نظرثانی کریں۔۔۔۔

close