پاکستان میں کورونا کنٹرول ہو گیا، تعلیمی اداروں سے متعلق اہم فیصلہ کر لیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ پاکستان بھر میں پیر 11 اکتوبر سے تمام تعلیمی اداروں میں کلاسیں معمول کے مطابق ہوں گی۔اسد عمر کی جانب سے کی گئی ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ ’وبائی صورتحال میں کمی اور سکول ویکسینیشن پروگرام کے اجرا کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے۔

‘اس سے قبل تعلیمی اداروں باالخصوص سکولوں کو پابند کیا گیا تھا کہ وہ طلبہ و طالبات کی پوری تعداد کے بجائے نصف تعداد میں انہیں کلاسوں میں شریک کرائیں۔اس فیصلے پر عملدرآمد کرنے والے اداروں کی جانب سے حکومتی ہدایت کے بعد طلبہ کو وقفوں کے ساتھ نصف تعداد میں کلاسوں میں شریک کرایا جا رہا تھا۔اسد عمر کی جانب سے کیے گئے اعلان پر جہاں کچھ لوگوں نے فیصلے کو سراہا وہیں کچھ ایسے بھی تھے جو بچوں کی صحت کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کرتے رہے۔

close