اپوزیشن نے ای ووٹنگ مشین کا جائزہ لینے کی بجائے مخالفت برائے مخالفت شروع کر دی، شبلی فراز

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ موجودہ نظام میں الیکشن شفاف و منصفانہ نہیں ہو سکتے، ہم نے اپوزیشن کو بھی ووٹنگ مشین کیلئے دعوت دی ہے، بدقسمتی سے اپوزیشن نے ووٹنگ مشین کا جائزہ نہیں لیااور مخالفت برائے مخالفت شروع کر دی ،ہم نے الیکشن کمیشن کے تقاضوں کے مطابق تمام چیزوں کوای ووٹنگ مشین میں شامل کرلیا ہے، ہمارا مقصد یہ نہیں کہ جو

وزارت سائنس نے مشین بنائی ہے اسی سے ہی الیکشن کرائے جائیں،ہم نے ووٹنگ مشین تین ماہ میں بنا کر دی،انتخابی عمل کیلئے مشین خریدنا یا حاصل کرنا الیکشن کمیشن کا کام ہے، ای وی ایم کے آنے سے پی ٹی آئی کے ووٹ بڑھ نہیں جائیں گے۔جمعرات کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ موجودہ نظام میں الیکشن شفاف و منصفانہ نہیں ہو سکتے، ہم نے اپوزیشن کو بھی ووٹنگ مشین کیلئے دعوت دی ہے، بدقسمتی سے اپوزیشن نے ووٹنگ مشین کا جائزہ نہیں لیااور مخالفت برائے مخالفت کر دی، ہم نے ووٹنگ مشین کا عملی مظاہرہ بھی کیا،ہمارے عملی مظاہرے کو دیکھتے ہوئے الیکشن کمیشن نے ٹیکنیکل کمیٹی بنائی۔ انہوں نے کہا کہ ووٹنگ

مشین کے انتخابات میں استعمال سے متعلق بہت سی چیزوں کی وضاحت کرنا چاہتا ہوں، ضروری نہیں کہ یہ مشین جو ہم نے بنائی ہے اسی سے الیکشن ہوں، ہم نے ووٹنگ مشین تین ماہ میں بنا کر دی،انتخابی عملکیلئے مشین خریدنا یا لینا الیکشن کمیشن کا کام ہے، ای وی ایم کے آنے سے پی ٹی آئی کے ووٹ بڑھ نہیں جائیں گے،یہ چیزیں گردش کر رہی ہیں کہ حکومت ای وی ایم مشین پر بضد ہے، ہمارا مقصد یہ نہیں کہ جو وزارت سائنس نے مشین بنائی ہے اسی سے ہی الیکشن کرائے جائیں لیکن ہم نے یہ مشین بنا کر ثابت کیا کہ ہمارے ملک میں بھی یہ چیزیں ہو سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام بڑے اداروں کا اتفاق تھا کہ شفاف الیکشن کیلئے ٹیکنالوجی کا سہارا لیا جائے گا، ہم نے الیکشن کمیشن کے تقاضوں کے مطابق تمام چیزوں کو ووٹنگ مشین میں شامل کرلیا ہے،مشین میں کیا کیا ہونا چاہیے اس کیلئے الیکشن کمیشن نے ہماری رہنمائی کی، خبریں چل رہی تھیں کہ الیکشن کمیشن یہی چاہتا ہے کہ الیکشن ٹیکنالوجی کی مدد سے ہوں، ہماری حکومت کسی بھی چیز کو تھوپنا نہیں چاہتی، ایسی باتوں سے عوام کو فائدہ نہیں ہو رہا عوام پریشان ہو رہی ہے، یہ بات تو طے ہے کہ الیکشن ہم نے ٹیکنالوجی کی مدد سے کرانے ہیں، انتخابات کے بعد تنازعات ملک کی جمہوریت کیلئے نقصان دہ ہیں، الیکشن غیر متنازعہ بنانے کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال کرنا ہو گا۔(اح+ع ح)

close