پارلیمنٹ میں حکومتی ارکان نے جس طرح کی زبان استعمال کی وہ ناصرف پی ٹی آئی جیسے گروہ کا وطیرہ ہے، مریم نواز

لاہور(آئی این پی)مسلم لیگ(ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں حکومتی ارکان نے جس طرح کی زبان استعمال کی وہ ناصرف پی ٹی آئی جیسے گروہ کا وطیرہ ہے،بلکہ ذہنی طور پر انکی شکست کا اعتراف ہے۔منگل کو اپنے ٹوئٹر پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ پارلیمنٹ میں حکومتی ارکان کی جانب سے جو ہلڑبازی کی گئی، جس طرح کی زبان استعمال کی گئی وہ ناصرف پی ٹی آئی جیسے گروہ کا وطیرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ بلکہ ذہنی طور پر انکی شکست کا اعتراف ہے،عربی کی ایک کہاوت ہے اذا یئس الانسان طال لِسانہ،انسان جب مایوس ہو جائے تو زبان دراز ہو جاتی ہے۔

close