لاہور چیمبر آف کامرس کا انکم ٹیکس آرڈیننس 203 (اے) واپس لینے کا مطالبہ

لاہور(آئی این پی) لاہور چیمبر آف کامرس نے فنانس بل2021کے ذریعے انکم ٹیکس آرڈیننس میں سیکشن203(اے)پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔صدر لاہور چیمبر طارق مصباح کا کہنا ہیکہ یہ سیکشن ٹیکس حکام کومزید صوابدیدی اختیارات دیگا،ٹیکس کی عدم ادائیگی پرکارروائی شروع ہوتیہی متعلقہ شخص کو گرفتار کیاجاسکے گا۔ طارق مصباح کا کہنا ہے کہ پہلیقانون تھاکہ ٹیکس چوری ثابت ہو، ٹیکس کورٹس فیصلہ دیں تو اسے ٹیکس آمدنی چھپانا قرار دیا جاتا تھا، پہلے ہی مرحلے پرکسی دستاویز کو ٹیکس چوری قرار دینا انصاف کے تقاضوں کے برعکس ہے، اس لیے انکم ٹیکس آرڈیننس کا سیکشن 203(اے)فی الفور واپس لیا جائے۔تاجر رہنما میاں زاہد حسین کا کہنا ہیکہ اسسٹنٹ کمشنرکو ٹیکس نادہندہ کو گرفتار کرنے کے اختیارات سے کرپشن کا دروازہ کھلے گا جس سے ٹیکس نیٹ میں اضافے کے بجائے مزید کمی کا خدشہ ہے۔تاجر رہنما زبیر موتی والا نے بھی وزیر خزانہ سے سیکشن203(اے)فوری واپس لینیکا مطالبہ کرتے ہوئیکہا ہیکہ اس کے بہت زیادہ منفی اثرات ہوں گے۔

close