اسپیکرکا قومی اسمبلی اجلاس میں شدید ہنگامہ آرائی کا سخت نوٹس، غیر پارلیمانی رویہ کے مرتکب ارکان کے ایوان داخلے پر پابندی عائد، جامع تحقیقات کا بھی اعلان

اسلام آباد(آئی این پی )اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بجٹ اجلاس کے دوران ایوان میں شدیدہنگامہ آرائی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے غیر پارلیمانی رویہ اور نازیبا زبان کا استعمال کرنے والے ارکان کے ایوان میں داخلے پر پابندی لگا دی ،اسپیکر نے ایوان میں ہنگامہ آرائی کی جامع تحقیقات کا بھی اعلان کردیا ۔منگل کو اپنے ٹویٹر پیغام میں اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں حزب اختلاف اور حکومتی ارکان کی جانب سے غیر پارلیمانی رویہ اور نازیبا زبان کا جو اظہار کیا گیا وہ قابل مذمت اور مایوس کن ہے ، آج کے واقعے کی مکمل تحقیقات کروائی جائیں گی اور غیر پارلیمانی زبان استعمال کرنے والے ارکان کو (آج)بدھ کو قومی اسمبلی کے ایوان میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔

close