آن لائن پڑھایاہے، آن لائن پیپز لیے جائیں، طالبات کا احتجاج

راولپنڈی (آئی این پی ) راولپنڈی کی فاطمہ جناح یونیورسٹی کی طالبات نے آن لائن امتحانات کے مطالبے سے پیچھے ہٹنے سے انکار کردیا۔ فاطمہ جناح یونیورسٹی کی طالبات نے اِن کیمپس اور راولپنڈی پریس کلب کے باہر احتجاج کیا اور آن لائن امتحانات کے مطالبے سے پیچھے ہٹنے سے انکار کردیا۔ طالبات نے فزیکل پیپز لینے کیخلاف یونیورسٹی انتظامیہ پر ڈرانے دھمکانے کا الزام لگایا ہے جبکہ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ امتحانات مقررہ وقت پرہوں گے۔ طالبات نے پریس کلب کے باہر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ آن لائن پڑھایا گیا ہے تو امتحانات بھی آن لائن ہونے چاہیئں۔ احتجاج میں طلبا کی کم تعداد میں شرکت کے سوال پر انہوں نے کہا کہ وائس چانسلر کی جانب سے طالبات کو ڈرایا اور دھمکایا جارہا ہے۔ دوسری جانب یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ امتحانات مقررہ وقت پر ہی لیے جائیں گے۔ طالبات کو مسائل ہیں تو وہ متعلقہ شعبہ کے سربراہان سے رابطہ کریں۔ یاد رہے کہ ایک ہفتہ قبل طالبات کی جانب سے فزیکل پیپز کیخلاف کیمپس میں احتجاج کیا گیا تھا جبکہ یونیورسٹی انتظامیہ نے طالبات سے مذاکرات کرتے ہوئے سلیبس اور ڈیٹ شیٹ میں آسانی کی یقین دہانی کرائی تھی تاہم مذاکرات ناکام رہے۔

close