عید الفطر کی نماز کی ادائیگی کے حوالے سے ایس او پیز جاری

لاہور (آن لائن) پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کیلئے عید الفطر کی نماز کے اجتماعات کیلئے ایس او پیز جاری جائیںگے اور ماسک پہننے، سماجی فاصلہ رکھنے اور دیگر احتیاطی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا۔ فیصلہ سول سیکرٹریٹ میں کوروناوباء کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے منعقد اعلی سطحی اجلاس میں کیا گیا۔ صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد،چیف سیکرٹری پنجاب اور اعلی سول وعسکری قیادت نے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں کورونا وباء کے باعث پیدا صورتحال ، لاک ڈائون پر عملدرآمد ا وردیگراقدامات کا جائزہ لیا گیا۔صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے جلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ این سی او سی کے فیصلوں کی روشنی میں صوبہ میںکوروناوائرس کی روک تھام کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوا ، لاک ڈائون کے دوران عوام احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے وباء پر قابو پانے کی حکومتی کوششوں کا ساتھ دیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ چاند رات اور عید کے موقع پر سیکیورٹی اور ٹریفک انتظامات سے متعلق پلان کو حتمی شکل دی جائے۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب میں ویکسینیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے اور روزانہ ایک لاکھ سے زائد افرادکی ویکسینیشن کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ویکسینیشن کرنے کی صلاحیت کو بتدریج بڑھایا جارہا ہے اور این سی او سی کی جانب سے دیئے گئے ہدف کو پورا کرنے کیلئے ویکسینیشن سینٹرز کی تعداد میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل از حد ضرورری ہے۔ انہوں نے کہا کہ عیدالفطر کی نماز کیلئے ایس او پیز جاری کئے جائیں گے، شہری احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباء پر قابوپانے کیلئے لاک ڈائون پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا

close