تحریک انصاف حکومت لڑکھڑا گئی، ایک ہی دن کابینہ کے تین اراکین نے استعفے بھجوا دیئے

پشاور (پی این آئی )وزیراعلیٰ خیبر پختون خواہ محمود خان کے مشیر ضیاءبنگش کے بعد کابینہ کے دو اوراراکین عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی غزن جمال نے اور مشیر حمایت اللہ خان نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دیدیا ہے جس کے بعد مستعفی ہونے والے اراکین کی تعداد تین ہو گئی ہے ۔دونوں رہنماؤں نے اپنے استعفے وزیراعلیٰ کو بھجوا دیئے ہیں ۔معاون خصوصی اطلاعات کامران بنگش نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ضیائ اللہ بنگش،حمایت اللہ خان اورغزن جمال کے استعفے وزیر اعلیٰ محمودخان کوموصول ہوگئے ہیں،وزیراعلیٰ جلد اس حوالے سے فیصلہ کریں گے ۔

close