سونے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، فی تولہ کتنے ہزار روپےمہنگا ہو گیا؟

کراچی (پی این آئی )عالمی منڈی میں سونے کی فی تولہ سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی ریٹ بڑھ گیاہے ۔سندھ صرافہ مارکیٹ کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے اضافہ ہواہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 4 ہزار 300 روپے ہو گئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قدر میں 1115 روپے اضافہ ہواہے جس کے بعد قیمت 89 ہزار 420 روپے ہو گئی ہے ۔عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 30 ڈالر اضافہ دیکھنے کو ملاہے جس کے بعد سونا 1777 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے ۔

close