این اے 75ڈسکہ میں ضمنی انتخاب کا سیکیورٹی پلان، کون کون سے ادارے شامل؟

ڈسکہ (آئی این پی)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75میں ضمنی انتخابات کیلئے سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا ہے، الیکشن کے دن حساس پولنگ اسٹیشنز کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جائے گی،4200پولیس اہلکار اور آفیسران سیکیورٹی کیلئے تعینات کئے جائیں گے۔ رینجر کے 1048اہلکار، پاک فوج کی 10 ٹیمیں کوئیک رسپانس فورس کے طور پر موجود ہوں گی۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کے دن حساس پولنگ اسٹیشنز کی سی سی

ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جائے گی، حلقہ این اے 75میں ضمنی انتخابات کے لئے سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا۔4200پولیس اہلکار اور آفیسران سیکیورٹی کیلئے تعینات کئے جائیں گے۔ رینجر کے 1048 اہلکار جب کے پاک فوج کی دس ٹیمیں کوئیک رسپانس فورس کے طور پر موجود ہوں گی، سیالکوٹ 47 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس قرار دے دئیے گئے ہیں ۔ سیالکوٹ حساس پولنگ اسٹیشنز کے باہر پولیس کی اضافی نفری بھی تعینات کی جائے گی۔ڈی پی او عبدالغفار قیصرانی کا کہنا ہے کہ الیکشن کے دن غیر قانونی حرکات کرنے والوں سے سختی کے ساتھ نمٹا جائے گا۔دوسری جانب ڈسکہ این اے 75 انتخابات کا معاملہ، ڈسٹرکٹ مونیٹرنگ آفیسر نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کو خط لکھ دیا، مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کی جانب سے بدھ کو چار بجے موٹرسائیکل ریلی کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ریلی کے لیے لوکل ایڈمنسٹریشن سے اجازت نہیں لی گئی، ایسی سرگرمیاں بغیر اجازت ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہیں ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اس معاملے کا نوٹس لیں۔۔۔۔۔ پائلٹوں کی تنظیم پالپا کے صدر معطل، پرواز اڑانے سے بھی روک دیا گیا کراچی (آئی این پی ) پی آئی اے انتظامیہ نے صدر پالپا کیپٹن سلمان کو معطل کرکے پرواز اڑانے سے روک دیا۔ پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق پائلٹوں کی تنظیم پالپا کے صدر کیپٹن سلمان کو پالپا کے ممبرز پائلٹس کو خط لکھنے پر معطل اور گراونڈ کیا گیا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صدر پالپا کیپٹن سلمان نے خط کے ذریعے پائلٹوں میں بے چینی پھیلائی ہے جس پر صدر پالپا کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیا گیا ہے جب کہ صدر پالپا سے پہلے جنرل سیکرٹری کیپٹن عمران ناریجو بھی تین ماہ سے معطل ہیں۔ ذرائع کے مطابق پالپا کے نائب صدر کیپٹن مقصود بجارانی اور جوائنٹ سیکرٹری کیپٹن قاسم قادر بھی معطل ہیں، پالپا کے عہدیداروں نے معطلی اور شوکاز کے خلاف عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔۔۔۔۔

close