لاہور ہائیکورٹ نے چینی قیمتوں میں عوام کو بڑا ریلیف دے دیا

اسلام آباد(آئی این پی )وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب وداخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے رمضان المبارک کے دوران چینی کی ایکس مل قیمت 80روپے فی کلوگرام مقرر کرنا عوام کے لئے بڑا ریلیف ہے۔وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے بھی یہی قیمت مقرر کی تھی۔بدھ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی عوام کو منافع خوروں سے بچانے کے

لئے پہلی کامیابی ہے۔۔۔۔ خدارا مجھے معافی دلوا دو، نواز شریف نےمقتدر حلقوں سے معافی دلوانے کیلئے کس سے رابطہ کر لیا؟ تہلکہ خیز انکشافات اسلام آباد(پی این آئی)نجی ٹیلی ویژن چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ نواز شریف نواز شریف اسٹیبلشمنٹ کے خلاف اپنے جارحانہ بیانے سے پیچھے ہٹ گئے۔ تفصیلات کے مطابق پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا کہ نواز شریف نے اسٹیبلشمنٹ سے معافی دلوانے کے لیے ایک اہم شخص سے رابطہ کر لیا ہے۔عارف حمید بھٹی نے کہا کہ میں اُس شخص کا نام بھی جانتا ہوں، وہ میرا دوست ہے ۔ انہوں نے پروگرام میں انکشاف کیا کہ نواز شریف نے جس شخص سے معافی دلوانے کے لیے رابطہ کیا میں اُس کا نام جانتا ہوں، لیکن بتاوں گا نہیں، ورنہ میرے لیے مسئلہ پیدا ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کہتے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ ہم سے مذاکرات کرنے کے لیے رابطہ کر رہی ہے، لیکن حقیقت میں یہ لوگ خود طاقتور لوگوں سے مذاکرات کرنا چاہتے ہیں۔واضح رہے کہ نواز شریف گزشتہ سے پیوستہ برس پلیٹ لیس کی کمی کی وجہ سے ملک سے باہر لندن علاج کے لیے چلے گئے تھے، تاہم ایک طویل عرصہ گزر جانے کے باوجود وہ ابھی واپس نہیں آئے۔ ن لیگ کا موقف ہے کہ نواز شریف کا لندن میں علاج جاری ہے، اور آئندہ چند ماہ میں وہ علاج کروا کر وطن واپس آئیں گے۔ دوسری جانب مریم نواز نے نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو بھی نوازشریف کی وطن واپسی کا مطالبہ کرے گا، میں اس کی زبان کھینچ لوں گی۔

close