ہائر ایجوکیشن کمیشن کی خود مختاری ختم، وزارت تعلیم کے تحت کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی حکومت نے ہائر ایجوکیشن کمیشن(ایچ ای سی) کی خود مختاری ختم کر کے اسے وزارت تعلیم کے ماتحت کرنے کا فیصلہ کرلیا ،چیئرمین ایچ ای سی 2 سال جبکہ ممبران ایچ ای سی کی مدت تعیناتی4 سال ہوگی۔بدھ کو نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی کابینہ نے ہائر ایجوکیشن کمیشن(ایچ ای سی) سے متعلق آرڈیننس کی منظوری دے دی ہے، کابینہ نے سمری سرکولیشن کے ذریعے آرڈیننس کی منظوری دی ہے۔ ایچ ای سی کے تمام فیصلے

وزارت تعلیم کی منظوری سے مشروط ہوں گے، صدر عارف علوی جلد آرڈیننس کی منظوری دے دیں گے، آرڈیننس کو ایچ ای سی ترمیمی آرڈیننس 2021 کا نام دیا گیا ہے۔آرڈیننس کے مطابق چیئرمین ایچ ای سی کی تعیناتی 2 سال کے لیے ہوگی اور ممبران ایچ ای سی کی تعیناتی4 سال کیلئے ہوگی،چیئرمین اور ممبران ایچ ای سی مزید ایک ٹرم بھی لے سکیں گے۔۔۔۔ پائلٹوں کی تنظیم پالپا کے صدر معطل، پرواز اڑانے سے بھی روک دیا گیا کراچی (آئی این پی ) پی آئی اے انتظامیہ نے صدر پالپا کیپٹن سلمان کو معطل کرکے پرواز اڑانے سے روک دیا۔ پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق پائلٹوں کی تنظیم پالپا کے صدر کیپٹن سلمان کو پالپا کے ممبرز پائلٹس کو خط لکھنے پر معطل اور گراونڈ کیا گیا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صدر پالپا کیپٹن سلمان نے خط کے ذریعے پائلٹوں میں بے چینی پھیلائی ہے جس پر صدر پالپا کو شو کاز نوٹس بھی جاری کیا گیا ہے جب کہ صدر پالپا سے پہلے جنرل سیکرٹری کیپٹن عمران ناریجو بھی تین ماہ سے معطل ہیں۔ ذرائع کے مطابق پالپا کے نائب صدر کیپٹن مقصود بجارانی اور جوائنٹ سیکرٹری کیپٹن قاسم قادر بھی معطل ہیں، پالپا کے عہدیداروں نے معطلی اور شوکاز کے خلاف عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔۔۔۔۔

close