127دن کا دھر نا دیکر تحر یک انصاف کا ریکارڈ توڑ دیں گے، ن لیگی لیڈر کا بڑا دعویٰ

لاہور(آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ خان نے کہا ہے کہ 127دن کا دھر نہ دیکر تحر یک انصاف کا ریکارڈ توڑ دیں گے‘پی ڈی ایم کی تحریک ضرور کامیاب ہوگی،لانگ مارچ ضرور ہوگا،استعفوں کے ساتھ ہوتا ہے یا اس کے بغیر فیصلہ پی ڈی ایم کرے گی‘ نہ میں عمران خان کو

کچھ کہنا چاہتا ہوں نہ کورونا کو۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ پی ڈی ایم کی تحریک ضرور کامیاب ہوگی، اس تحریک کو دس پارٹیاں چلائیں نو چلائیں یا تین چلائی یہ کامیاب ہوگی، یہ لڑائی حق و سچ کی ہے اس لئے یہ ضرور کامیاب ہوگی یہ سب کچھ پیپلزپارٹی کیلئے بہتر نہیں ہوا اس کی تحقیقات ہونی چاہیے، جو ٹیم سینیٹر زکو ووٹنگ کیلئے گائیڈ کررہی تھی نام پر بھی مہر لگا دیں اس پر بھی تحقیقات ہونی چاہیے یہ غلطی ہے یا سازش ہے پیپلزپارٹی تحقیقات کروائے یہ پی ڈی ایم اور پیپلزپارٹی کے لئے بہتر ہوگا میری ذاتی رائے ہے یہ غلطی سے بڑی چیز ہے۔صحافی نے سوال کیا کہ عمران خان کو کورونا ہوگیا جس پر رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ نہ میں عمران خان کو کچھ کہنا چاہتا ہوں کہ ہی کورونا کو،عید الفطر کے بعد ترجمانوں اور گالی گلوچ بریگیڈ کی اٹکیلیاں ختم ہونے والی ہیں۔ اگر میری ذاتی رائے لی جائے تو دھرنا ایک سو چھبیس دن کا ریکارڈ توڑ کر ایک سو ستائیس دن ہونا چاہئے اور پی ڈی ایم تحر یک انصاف کا ریکارڈ توڑ دے گی زرداری کی میٹنگ کی خبر جس نے دی اس نے پی ڈی ایم اور پیپلزپارٹی کو نقصان پہنچایا۔۔۔۔

close