مولانا فضل الرحمن نےسینیٹ میں اپوزیشن لیڈر بنانے کے لیے کس کا نام تجویز کر دیا؟

لاہور(آئی این پی) اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر بنانے کی تجویز دے دی، مریم نواز کی طرف سے مخالفت سامنے آگئی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق لاہور میں سابق وزیر اعظم نوازشریف کی رہائش گاہ

پر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز سے ملاقات ہوئی۔ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس ملاقات میں مولانا فضل الرحمان نے پیپلزپارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر بنانے کی تجویز دی اور کہا کہ یوسف رضا گیلانی پاکستانی سیاست میں ایک قد آور نام ہیں ان کی ایوان بالا میں بطور اپوزیشن لیڈر تعیناتی موثر رہے گی، تاہم مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اس کے جواب میں کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی اپنی ہر بات منوانا چاہتی ہے، جس کے لیے ہم نے سینیٹ الیکشن میں انہیں ووٹ بھی دیے اور طعنے بھی سنے لیکن سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے کے لیے ہمارے امیدوار اعظم نذیر تارڑ اور سعدیہ عباسی ہیں۔۔۔۔127دن کا دھر نا دیکر تحر یک انصاف کا ریکارڈ توڑ دیں گے، ن لیگی لیڈر کا بڑا دعویٰلاہور(آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ خان نے کہا ہے کہ 127دن کا دھر نہ دیکر تحر یک انصاف کا ریکارڈ توڑ دیں گے‘پی ڈی ایم کی تحریک ضرور کامیاب ہوگی،لانگ مارچ ضرور ہوگا،استعفوں کے ساتھ ہوتا ہے یا اس کے بغیر فیصلہ پی ڈی ایم کرے گی‘ نہ میں عمران خان کو کچھ کہنا چاہتا ہوں نہ کورونا کو۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ پی ڈی ایم کی

تحریک ضرور کامیاب ہوگی، اس تحریک کو دس پارٹیاں چلائیں نو چلائیں یا تین چلائی یہ کامیاب ہوگی، یہ لڑائی حق و سچ کی ہے اس لئے یہ ضرور کامیاب ہوگی یہ سب کچھ پیپلزپارٹی کیلئے بہتر نہیں ہوا اس کی تحقیقات ہونی چاہیے، جو ٹیم سینیٹر زکو ووٹنگ کیلئے گائیڈ کررہی تھی نام پر بھی مہر لگا دیں اس پر بھی تحقیقات ہونی چاہیے یہ غلطی ہے یا سازش ہے پیپلزپارٹی تحقیقات کروائے یہ پی ڈی ایم اور پیپلزپارٹی کے لئے بہتر ہوگا میری ذاتی رائے ہے یہ غلطی سے بڑی چیز ہے۔صحافی نے سوال کیا کہ عمران خان کو کورونا ہوگیا جس پر رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ نہ میں عمران خان کو کچھ کہنا چاہتا ہوں کہ ہی کورونا کو،عید الفطر کے بعد ترجمانوں اور گالی گلوچ بریگیڈ کی اٹکیلیاں ختم ہونے والی ہیں۔ اگر میری ذاتی رائے لی جائے تو دھرنا ایک سو چھبیس دن کا ریکارڈ توڑ کر ایک سو ستائیس دن ہونا چاہئے اور پی ڈی ایم تحر یک انصاف کا ریکارڈ توڑ دے گی زرداری کی میٹنگ کی خبر جس نے دی اس نے پی ڈی ایم اور پیپلزپارٹی کو نقصان پہنچایا۔۔۔۔

close