پیپلز پارٹی نے سینیٹ انتخابات کیلئے پنجاب سے کس کو امیدوار منتخب کرلیا؟ ن لیگ سے ایڈجسٹمنٹ کا امکان

اسلام آباد (این این آئی) پیپلزپارٹی نے سینیٹ انتخابات کیلئے پنجاب سے حسن مرتضیٰ کو امیدوار منتخب کرلیا، پیپلزپارٹی کو پنجاب سے سینیٹر منتخب کروانے کیلئے 41 ارکان کی ضرورت ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق سینیٹ انتخابات کیلئے پیپلزپارٹی نے پنجاب میں امیدوار لانے پر غور شروع کردیا ہے ، حسن مرتضیٰ پنجاب

سے سینیٹ کیلئے پی پی پی کے متوقع امیدوار ہوں گے۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی قیادت پنجاب سیاپناامیدوارجتوانے کیلئے ن لیگ سے ایڈجسٹمنٹ کرے گی ، متوقع امیدوار حسن مرتضیٰ نے اپنے لیے پنجاب اسمبلی میں لابنگ شروع کردی ہے۔ذرائع کے مطابق حسن مرتضیٰ نے کمیٹی کے اجلاس میں اسپیکرپرویزالٰہی سے ووٹ مانگا، 7ارکان والی پیپلزپارٹی کو پنجاب سے سینیٹر منتخب کروانے کیلئے 41 ارکان کی ضرورت ہے۔خیال رہے سینیٹ انتخابات 48 نشستوں پر ہوں گے، جن میں پنجاب سندھ میں 11 گیارہ، بلوچستان خیبر پختونخواہ میں 12 بارہ نشستوں پر ووٹنگ ہوگی جبکہ اسلام آباد کی دو سینیٹ نشستوں پر پولنگ ہوگی۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ شیڈول اگلے ماہ فروری کے دوسرے ہفتے میں جاری ہونے کا امکان ہے۔ سینیٹ انتخابات2021 کیلئے الیکشن کمیشن نے تیاریاں شروع کر دیں،46آفیسرز کو ٹریننگ دی جائیگی سینیٹ انتخابات2021 کیلئے الیکشن کمیشن نے تیاریاں شروع کر دیں، الیکشن کمیشن کے 46آفیسرز کو انتخابات کیلئے ٹریننگ دی جائے گی۔ذرائع نے بتایاکہ سینٹ انتخابات کے لیے عملے کی ٹریننگ رواں ہفتے شروع کردی جائیگی، الیکشن کمیشن کے46آفیسرز کی سینٹ انتخابات کیلئے ٹرینگ ہوگی۔ذرائع کے مطابق چاروں صوبوں سے32 اور مرکز سے 14آفیسرز کو ٹریننگ دی جائے گی۔اس حوالے سے ذرائع نے

بتایا کہ پنجاب9، سندھ اور خیبر پختونخوا8 جبکہ بلوچستان سے7آفیسرز کو ٹریننگ دی جائے گی، صوبوں سے صوبائی الیکشن کمشنرریٹرننگ آفیسر کے فرائض سرانجام دیں گے جبکہ مرکز میں اسپیشل سیکرٹری ریٹرننگ افسر کے فرائض سرانجام دیں گے۔انتخابات سے متعلق ذرائع کا کہنا تھا کہ ٹریننگ کے عمل بی پی ایس18سے لیکر بی پی ایس21گریڈافسران شامل ہوں گے، افسرانپولنگ ریٹرننگ افسران اور پولنگ افسران کے فرائض سرانجام دیں گے۔

close