پنجاب سرمایہ کاروں کیلئے جنت بن چکا ہے، عثمان بزدار کی سرمایہ کاروں سے گفتگو

لاہور(آئی این پی ) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ تحریک انصاف حکومت نے سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے انقلابی اقدامات کیے، پنجاب سرمایہ کاروں کیلئے جنت بن چکا ہے،سرمایہ کاروں کیلئے آسانیاں پیدا کی گئی ہیں،پنجاب میں سرمایہ کاری سے متعلق کوئی فائل کسی بھی جگہ نہیں رکتی۔ منگل

کو وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے سرمایہ کاروں کے وفد نے ملاقات کی، جس میں انہوں نے پنجاب میں سرمایہ کاری پر گہرے دلچسپی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ترجیحی بنیادوں پر ایک چھت تلے سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں، تعمیراتی شعبے کیلئے متعدد مراعات دی گئی اور سرمایہ کاروں کیلئے آسانیاں پیدا کی گئی ہیں۔ عثمان بزدارکا کہنا تھا کہ کابینہ نے لاہور سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام کی اصولی منظوری دے دی، اتھارٹی والٹن ائیر پورٹ اور گرد و نواح میں بزنس سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے کام کرے گی، اتھارٹی ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ترجیحی بنیادوں پر سہولتیں فراہم کرے گی، پنجاب میں سرمایہ کاری سے متعلق کوئی فائل کسی بھی جگہ نہیں رکتی، صوبے میں سرمایہ کاری سے متعلقہ تمام امور کا خود جائزہ لیتا ہوں۔ وفد کی قیادت تنویر حسین اعوان نے کی۔ سلمان ناصر عبداللہ، شہباز خان، چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہ اور متعلقہ افسران بھی اس موقع پر موجو تھے۔ وفد نے کہا کہ پنجاب حکومت نے سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے بہترین اقدامات کیے ہیں، ہم سرمایہ کاری کیلئے پنجاب حکومت کے اقدامات کی ستائش کرتے ہیں۔۔۔۔ پیپلزپارٹی تحریک عدم اعتماد لائی تو ہم کیا کریں گے؟ حکومت نے بھی اپوزیشن کیخلاف

منصوبہ تیار کر لیا اسلام آباد(آئی این پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ میں تحریک عدم اعتماد لانے پر واضح اختلاف ہے ، پیپلزپارٹی تحریک عدم اعتماد لائے گی تو ہم پارلیمانی روایات کے مطابق مقابلہ کر کے انہیں شکست دیں گے،پیپلزپارٹی کسی صورت استعفے اور سندھ حکومت کی قربانی دینے کیلئے تیار نہیں ،اب وہ مناسب وقت کا بہانہ بنا رہے ہیں ،  پھر تو  استعفوں کیلئے مناسب وقت  2023کا ہے ،پی ڈی ایم سے ہمیں کوئی خطرہ نہیں ۔منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ میں تحریک عدم اعتماد لانے پر واضح اختلاف ہے ، پیپلزپارٹی کہہ رہی ہے کہ قانون کے مطابق پارلیمنٹ میں تحریک عدم اعتماد لائیں ، پیپلزپارٹی ایسا کرے گی تو ہم پارلیمانی روایات کے مطابق مقابلہ کر کے انہیں شکست دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم سے ہمیں کوئی خطرہ نہیں ، پی ڈی ایم کے اندر یکسوئی نہیں خاصی بے چینی ہے ،پیپلزپارٹی کسی صورت استعفیٰ دینے اور سندھ حکومت کی قربانی دینے کیلئے تیار نہیں ،اب وہ مناسب وقت کا بہانہ بنا رہے ہیں ۔وزیر خارجہ نے کہا کہ استعفوں کیلئے مناسب وقت تو 2023کا ہے ۔انہوں نے کہا کہ نئی امریکی انتظامیہ کی ترجیحات ہمارے نقطہ نظر سے مطابقت رکھتی ہیں ،افغان مسئلے کا فوجی حل نہیں واحد

راستہ جامع مذاکرات ہیں ، موجودہ امریکی قیادت کو بھی اس بات کا احساس ہے ، زلمے خلیل زاد کی خدمات جاری رکھنے کا فیصلہ اسی طرف اشارہ ہے ،امریکی وزیر خارجہ کو خط لکھ کر اپنے نقطہ نظر سے آگاہ کیا ہے ،چار سال میں پاکستان اورخطے میں بہت سی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں ،امریکی انتظامیہ کے ساتھ امن کی کاوشوں میں شریک رہیں گے ، اقوام متحدہ سمیت ہر عالمی فورم پر مسئلہ کشمیر کو اٹھایا جائے گا ، مقبوضہ کشمیر بھارت کا اندرونی مسئلہ نہیں ،مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق پامال کئے جا رہے ہیں ، سترہ ماہ سے مقبوضہ کشمیر کو جیل میں تبدیل کردیا گیا ہے ، بھارت کے ساتھ دوطرفہ تجارت کے امکانات نہیں نہ بھارت کے ساتھ کوئی بیک چینل رابطہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں ساتھ دینے پر سعودی حکومت کے شکر گزار ہیں ،سعودیہ نے بیلنس آف پیمنٹ اور تیل کی فراہمی میں معاونت کی ،سعودی عرب کے ساتھ تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں۔

close