میں نے اپنی سیاسی زندگی میں لاہور میں اتنا بڑا جلسہ نہیں دیکھا، سینئر سیاستدان نے بڑا دعویٰ کر دیا گیا

لاہور(پی این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ جلسے گاہ تو بھرا ہوا ہی تھاجبکہ ارد گردر کی سڑکیں بھی بھری ہوئی تھیں،میں نے اپنی سیاسی زندگی میں لاہور میں اتنا بڑا جلسہ نہیں دیکھا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ محمد آصف نے کہا کہ یہ جلسہ میری توقعات سے بہت بڑا

ہے، میں نے اپنی سیاسی زندگی میں لاہور میں اتنا بڑا جلسہ نہیں دیکھا،جلسہ گاہ بھی بھری ہوئی تھی بلکہ ارد گرد کی سڑکیں بھی کارکنوں سے بھری ہوئی تھیں۔انہوں نے کہاکہ یہ پاور شو کامیاب ہوگیا ہے، سیالکوٹ سے لاہور تک راستے میں جس طرح عوام نے عزم کا اظہار کہا ہے، یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ لوگ اس چور حکمرانوں سے جان چھڑوانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جلسے کے بعد میٹنگ ہوگی جس میں نیا لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

پی ڈی ایم کا لاہور میں جلسہ، کتنے آدمی تھے؟ اعداد و شمار آگئے

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہاہے کہ پی ڈی ایم جلسے میں 15 ہزار سے زائد لوگ اکٹھے نہیں، تحریک انصاف نے مینارپاکستان پر اکیلے جلسہ کیا تھا لیکن یہاں 11جماعتیں ہیں،پھر بھی یہ جماعتیں بہت کم لوگ اکٹھے کرسکیں۔ انہوں نے پی ڈی ایم کے مینارپاکستان جلسے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ حکومت نے پی ڈی ایم کے جلسے میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی، ان کی سوچ پر رونا آتا ہے، اپوزیشن نے لوگوں کواپنے ذاتی مفادات جلسے میں بلاکر ماحول بنایا، اللہ خیر کرے وہ موذی مرض سے خیرخیریت سے رہیں۔پی ڈی ایم جماعتوں کی کوئی حکمت عملی اور مستقبل نہیں ہے۔ان کے جلسوں میں لوگوں کی کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف مینارپاکستان پر اکیلے جلسہ کیا تھا لیکن یہاں 11جماعتیں ہیں، اس کے باوجود اپوزیشن جلسے میں 15 ہزار سے زائد لوگ اکٹھے نہیں کرسکی۔اپوزیشن کے جلسے چائے کی پیالی میں طوفان ہے، یہ تحریک نوازشریف، آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے ذاتی ایجنڈے کی ہے۔اسی طرح معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عوام کوکورونا اورپی ڈی ایم لیڈرشپ کوتیتر بٹیر کا ظہرانہ دینا اپوزیشن کا کھلا تضاد ہے۔ 150 ایکڑ کے پارک پر 5 ایکڑ کا پنڈال اور صرف 10 ہزار کرسیاں پی ڈی ایم کی سبکی کا عکاس ہے ۔ یہ جلسہ گاہ نہیں بلکہ کلاس روم ہےجہاں ایم این اے،ایم پی ایز کی حاضری لگائی جارہی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے نہ انہیں روکا اور نہ روکنے کی کوشش کی۔ایسی حکومت کبھی پہلے نہیں رہی جو مخالفین کو ایسے جلسے کی اجازت دے ۔ دوسری جانب میڈیا رپورٹس ہیں کہ مینارپاکستان کے گراؤنڈ میں90 ہزارسے زائد لوگ موجود ہیں اور باہر سڑک پر بھی چالیس سے پچاس سے زائد تک لوگ ہیں، اسی طرح مزید قافلے بھی آرہے ہیں۔جلسے میں شامل لوگوں کو جذبہ اور ولولہ دیدنی تھا، لوگ جلسے میں شرکت کیلئے سائیکلوں، موٹرسائیکلوں اور رکشے پر بھی آئے ہیں۔

close