شدید دھند کی وجہ سے موٹروے کو مختلف مقامات پربند کر دیا گیا

لاہور(پی این آئی)موٹروے ایم فائیو روہڑی سے رحیم یار خان جبکہ موٹروے ایم فور پنڈی بھٹیاں سے شام کوٹ، موٹر وے ایم تھری ننکانہ صاحب سے عبد الحکیم اور ملتان سے خانیوال موٹر وے شدید دھند کی وجہ سے بند کردی گئی ہے ۔ ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کے مطابق قومی شاہرات پر حد نگاہ 30سے

200میٹر تک ہے۔ موٹروے ایم فور پر پنڈی بھٹیاں، سانگلہ ہل ، فیصل آباد,گوجرہ،شور کوٹ اور عبد الحکیم میں دھند ہے ۔ موٹروے ایم تھری پر ننکانہ ،جڑانوالہ، سمندری ،رجانہ ، پیر محل اور درخانہ میں دھندہے۔ موٹروے ایم تھری ، ایم فور دھند والے مقامات پر حد نگاہ 30 سے 150میڑ تک ہے ۔ موٹروے ایم فائیو پر شجاع آباد،اوچ شریف اور رحیم یار خان میں دھند حد نگاہ 150 میٹر تک ہے ۔ روڈ یوزرز آگے اور پیچھے دھند والی لائٹس کا استعمال کر یں۔ روڈ یوزرز غیر ضروری سفر سے گریز کریں ۔ تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔ روڈ یوزرز معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کر یں۔ موٹروے پولیس کی ہمسفر ایپ سے بھی معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں ۔

آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور مالا کنڈ ڈویژن میں برف باری، سردی بڑھ گئی رابطہ سڑکیں بند، کئی علاقوں کے زمینی رابطے منقطع، لوگ گھروں میں محدود

آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، ہزارہ اور مالاکنڈ ڈویژن میں بارش اور برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے دن بھر جاری رہا ، رابطہ سڑکیں بند ہونے کے باعث کئی علاقوں کے زمینی رابطے منقطع ،لوگ گھروں میں محدود ہو کر رہ گئے ۔تفصیلات کے مطابق سیاحتی مقام شوگران میں 3 فٹ، کاغان ویلی میں 4، ناران میں 5 فٹ، سرن ویلی میں ایک فٹ تک برف باری ہوچکی ہے، برف باری کے باعث متعدد رابطہ سڑکیں بندہوگئیں، گلیات

کے مختلف مقامات پر 8 انچ سے ایک فٹ تک برف پڑ چکی ہے برف باری سے سڑکیں متاثر ہوئیں۔گلگت بلتستان میں استور، گاہ کوچ، ہنزہ سمیت دیگر علاقوں میں شدید برفباری سے لوگ گھروں تک محصور ہوگئے ، رابطہ سڑکیں متاثر ہوئیں اور لکڑی کی طلب میں اضافہ ہوگیا ، بابو سرٹاپ، بٹوگاہ ٹاپ، نانگاہ پربت، فیری میڈو میں بھی برفباری ہوتی رہی ،مری میں اب تک 10 انچ تک برف پڑچکی ہے،برف باری سے لطف اندوز ہونے کیلیے سیاح مری کا رخ کر نے لگے ادھر سوات، مالم جبہ میں بھی وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری رہا۔آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری سے متعدد رابطہ سڑکیں بند ہوگئی ہیں، مظفرآباد، باغ، پونچھ، سدھنوتی اور حویلی میں بارش سے سردی میں اضافہ ہوگیا ہے،وادی لیپہ، وادی گری، اٹھمقام، چکوٹھی، چناری اور ہٹیاں بالا میں برفباری سے رابطہ سڑکیں متاثر ہوئیں۔

close