پی ڈی ایم سے توقعات زیادہ تھیں لیکن نتائج کم ہی آئے، غریدہ فاروقی نے اپوزیشن پر شدید تنقید کرتے ہوئے مشورہ بھی دیدیا

لاہور (پی این آئی) اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے پی ڈی ایم کے جلسے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔اپنے ایک ٹویٹ میں غریدہ فاروقی نے کہا کہ پی ڈی ایم کے لاہور جلسے میں نہ آر ہوا نہ پار، کہا گیا کہ بڑے اعلانات ہوں گے لیکن ایسا نہیں ہوا۔ یہ بھی کہا گیا کہ اس جلسے میں مرو یا مار دو والی کیفیت ہوگی، توقعات زیادہ

تھیں لیکن نتائج کم ہی آئے۔غریدہ فاروقی کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم لاہور جلسے کے ذریعے حکومت پر حتمی پریشر ڈال سکتی تھی لیکن یہاں بڑی کمی رہی، یہ جلسہ مریم نواز کی صلاحیتوں کا بھی امتحان تھا۔اینکر پرسن نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اب پی ڈی ایم کو اپنی سٹریٹجی پر نظر ثانی کرنی ہوگی۔

عوام نے پی ڈی ایم کو مسترد کر دیا، وفاقی وزیر نے عوام سے لاہورجلسے میں شرکت نہ کرنے پر شکریہ ادا کر دیا

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ لاہوریوں کا شکریہ! انہوں نے حکومتی اپیل پرعمل کرکے جلسے میں شرکت سے اجتناب برتا،لوگ اب سمجھ دارہیں تو وہ ان کے ذاتی مفادات کیلئے کیوں آئیں گی ۔پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے حکومت نے عوام سے جلسے میں شرکت نہ کرنے کی اپیل کی تھی،سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ ان لوگوں کے خلاف ریفرنڈم ہو گیا ہے اور عوام نے پی ڈی ایم کو مسترد کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب ان لوگوں کے پاس کوئی جواز نہیں ہے۔سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ جلسہ گاہ میں صرف پی ڈی ایم قیادت موجود ہے

اورعوام نے ان کومسترد کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے لاہور میں اکیلے جلسہ کیا تھا جب کہ یہ گیارہ پارٹیاں مل کر جلسہ کررہی ہیں۔وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ لوگ اب سمجھ دارہیں تو وہ ان کے ذاتی مفادات کیلئے کیوں آئیں گی وفاقی وزیرسینیٹرشبلی فراز نے کہا کہ ہم نے کسی کو نہیں روکا اور نہ کوئی کنٹینر رکھا ہے۔

close