اپوزیشن اتحاد نے پی ٹی آئی کی حکومت کے خلاف لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (این این آئی)حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی اسٹیرنگ کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ جنوری کے آخری ہفتے میں حکومت کیخلاف لانگ مارچ ہوگا۔پی ڈی ایم سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس کنوینر احسن اقبال کی صدارت میں ہو ا جس میں سابق وزرائے اعظم شاہد خاقان عباسی، راجہ پرویز

اشرف، شیری رحمان ، مولانا اسعد محمود ،میر کبیر شاہی، میاں افتخار، شاہ اویس نورانی، حافظ عبدالکریم شریک ہوئے ۔اجلاس میں پی ڈی ایم لاھور جلسہ کے بعد کے احتجاجی شیڈول کو حتمی شکل دی گئی ۔اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پی ڈی ایم میاں افتخار نے کہاکہ مینار پاکستان کو تالاب بنا دیا ہے ،گرفتاریاں شروع کر دی گئی ہیں،ڈی جے بٹ کو بھی گرفتار کیا گیا ہے،جلسہ روکنے کے لیے تمام کاروائیاں کی جا رہی ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ حکمران اتنا ڈر گئے ہیں جلسہ لازمی ہو گا ،یہ حکومت دھاندلی کی پیداوار ہے ہم نے نہ پہلے مانا نہ آئندہ مانیں گے ،تمام ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کریں۔ انہوںنے کہاکہ جنوری کے آخری ہفتے میں لانگ مارچ ہو گا،لاہور جلسے میں آئندہ شیڈول کا اعلان کیا جائے گا ،13 دسمبر کے جلسے پر توجہ مرکوز ہے ،جنوری میں ڈاکٹرز،وکلا، تاجرز اور کسانوں سے رابطہ کرینگے ۔انہوںنے کہاکہ تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو تحریک کا حصہ بنایا جائے گا ،حکومت نے گرفتاریاں شروع کردی ہیں ،حکومت ناکام اور اپوزیشن کامیاب ہوئی ہے ،لاہور میں حکومت کو شکست فاش دینگے ،حکومتی ہتھکنڈو ں کا سامنا کرینگے ۔ انہوںنے کہاکہ پابندیوں کے باجود ملتان کا جلسہ کامیاب ترین تھا ،دھاندلی زدہ حکومت کو پہلے مانہ نہ اب مانیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ ہمارا شیڈول طے ہوچکا ہے اعلان لاہور جلسے میں ہوگا۔۔۔۔

پی ڈی ایم اجلاس میں بڑا فیصلہ، حکومت کیخلاف لانگ مارچ کی حتمی تاریخ بتا دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) پی ڈی ایم نے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کی حتمی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) نے جنوری کے آخری ہفتے میں حکومت کیخلاف لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے ۔ لانگ مارچ کا اعلان پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگکمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا ہے۔اسلام آباد میں پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس کے بعد ترجمان پی ڈی ایم میاں افتخار نے پریس کانفرنس میں پی ڈی ایم کے فیصلوں سے آگاہ کیا ہے۔ میاں افتخار نے کہا کہ جنوری کے آخری ہفتے میں لانگ مارچ ہوگا، مینار پاکستان کو تالاب بنا دیا گیا ہے ، گرفتاریاں شروع کر دی گئی ہیں، ڈی جے بٹ کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاہور کا جلسہ روکنے کے لیے تمام کارروائیاں کی جا رہی ہیں، حکمران اتنا ڈر گئے ہیں، جلسہ لازمی ہوگا، یہ حکومت دھاندلی کی پیداوار ہے، ہم نے نہ پہلے مانا نہ آئندہ مانیں گے، تمام ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کریں۔مولانا فضل الرحمان نے عمران خان کیخلاف اپنی شکست تسلیم کر لی۔ تفصیلات کے مطابق پی ڈیم ایم اجلاس کے دوران اتحاد کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم عمران خان کی حکومت کیخلاف اپنی ناکامی کا اعتراف کر لیا۔ اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری نے مشورہ دیا کہ استعفے دینے سے قبل عمران خان کیخلاف قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد لانے کی کوشش کی جائے۔اس تجویز پر ردعمل دیتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے اعتراض اٹھایا اور اعتراف کیا اس کوشش میں اپوزیشن ناکام ہوگی۔ مولانا نے تجویز رد کرتے ہوئے کہا کہ ہم تحریک عدم اعتماد کے ذریعے وزیراعظم کو نہیں ہٹا سکتے۔ قومی اسمبلی میں ہمارے نمبر کم ہیں اس لیے یہ اقدام ناکام ثابت ہوگا۔بعد ازاں پی ڈی ایم نے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کی حتمی تاریخ کا اعلان کر دیا۔حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) نے جنوری کے آخری ہفتے میں حکومت کیخلاف لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے ۔ لانگ مارچ کا اعلان پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ اسلام آباد میں پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد ترجمان پی ڈی ایم میاں افتخار نے پریس کانفرنس میں فیصلوں سے آگاہ کیا۔میاں افتخار نے کہا کہ جنوری کے آخری ہفتے میں لانگ مارچ ہوگا، مینار پاکستان کو تالاب بنا دیا گیا ہے ، گرفتاریاں شروع کر دی گئی ہیں، ڈی جے بٹ کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاہور کا جلسہ روکنے کے لیے تمام کارروائیاں کی جا رہی ہیں، حکمران اتنا ڈر گئے ہیں، جلسہ لازمی ہوگا، یہ حکومت دھاندلی کی پیداوار ہے، ہم نے نہ پہلے مانا نہ آئندہ مانیں گے، تمام ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کریں۔

close