ٹوئیٹر پر 42گھنٹے مکمل ، نوا زشریف کے کتنے لاکھ فالورز بن گئے؟ سارے ریکارڈ توڑ دیے

اسلام آباد(پی این آئی )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے ٹویٹر اکائونٹ کو 42گھنٹے مکمل ہو چکے ہیں، چاہنے والوںنے اپنے قائد کی کھل کرسپورٹ کی، نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کو گزشتہ جمعہ کے روز جوائن کیا تھا جس کی تصدیق پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کی تھی

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا تھا کہ مجھے اعلان کرتے ہوئےبہت خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ عوام کے ساتھ منسلک رہنے کے لیے نواز شریف نے ٹویٹر کو جوائن کر لیا ہے۔انہوں نےاپنے ٹویٹ میں لکھا کہ محمد نواز شریف کا ٹویٹر ہینڈل (NawazSharifMNS)ہے۔سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنا پہلا ٹویٹ کرتے ہوئے”ووٹ کو عزت دو“لکھا۔پہلے روزہی نواز شریف کو فالوکرنے والوں کی تعداد میں بڑی تیزی سے اضافہ ہوا۔24گھنٹوں میں نواز شریف کے فالورز کی تعداد 1لاکھ30ہزار سے تجاوز کر گئی ہے ، جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔ دوسری جانب ٹوئٹر پر ویلکم نواز شریف بھی ٹاپ ٹرینڈ بنا رہا ۔ نواز شریف نے اپنے پہلے ٹوئٹ میں لکھاکہ ”ووٹ کو عزت دو“۔مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے نوازشریف کے ٹوئٹر اکاؤنٹ بنانے کی تصدیق کی تھی، اسی ٹوئیٹر اکاؤنٹ کے ذریعے اپوزیشن کی اے پی سی میں آن لائن شرکت کی اور آج انہوں نے قوم سے اہم خطاب بھی کیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف نے سوشل میڈیا استعمال کرنے کا آغاز کر دیا ہے اور سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر اپنا اکاؤنٹ بھی بنا لیا ہے۔ گزشتہ روز نواز شریف نے اپنا ٹویٹر اکائونٹ بنایا اور اپنے پہلے ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا”ووٹ کو عزت دو“۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعظم ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ اور عدالتی مفرور ہیں۔ پیمرا قوانین کے تحت ان کا خطاب میڈیا پر نشر کرنے کی اجازت نہیں ہے اس لئے انہوں نے سوشل میڈیا کا سہارا لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

close