چھ ماہ کی بندش کے بعد دنیا کا ساتواں عجوبہ سیاحوں کیلئے کھول دیا گیا، روزانہ کتنے ہزار سیاح لطف اندوز ہوں گے؟ جانیئے

نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں کورونا وائرس کے باعث چھ ماہ سے بند تاج محل پیر سے عام عوام کیلئے کھول دیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک دن میں دو مختلف شفٹ میں تقریبا 5 ہزار افراد تاج محل کا دورہ کر سکیں گے، جبکہ ایک دن میں صرف ڈھائی ہزارسیاح آگرہ فورٹ جاسکیں گے۔ذرائع کے مطابق سیاحوں کیلئے

کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد لازمی ہوگا، تاج محل اور آگرہ فورٹ وزٹ کیلئے ٹکٹ آن لائن فروخت ہورہے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھارتی حکام کی جانب سے تاج محل اور آگرہ فورٹ 21ستمبر سے کھولنے کا اعلان سامنے آیا تھا۔۔۔۔۔

close