پاکستان میں کورونا وبا پھر سے سراٹھانے لگی، اموات اور کیسز میں تشویشناک اضافہ ریکارڈ

لاہور (پی این آئی) پاکستان میں کورونا کیسز اور اموات میں اضافہ ہو رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا کی کمی کے بعد زندگی رواں دواں ہے اور معمولات زندگی بحال ہو چکی ہے تاہم گذشتہ چند روز کے برعکس کورونا کیسز اور اموات میں اضافہ ہوا ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر (این سی او سی) نے

کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کیے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے بدھ کو جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 20 ہزار ٹیسٹ کیے گیے جن میں سے 441 کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ 18 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔منگل کو این سی او سی سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 300 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 مریض ملک بھر کے ہسپتالوں میں وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوئے۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 20 ہزار 882 کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 5 ہزار 247، پنجاب میں 8 ہزار 805,خیبرپختونخوا میں 3 ہزار 600، اسلام آباد میں 2 ہزار، 706 بلوچستان میں 230، گلگت بلتستان میں 267، آزاد کشمیر میں 27 ٹیسٹ کئے گئے۔ اب تک ملک بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 80 ہزار 970 ہو چکی ہے۔ آزاد کشمیر،گلگت بلتستان اور بلوچستان میں کوئی بھی کورونا کا مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کورونا کیلئے مختص شدہ ایک ہزار 920 وینٹیلیٹرز پر 92 کورونا کے مریض ہیں۔اس وقت ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 8 ہزار 881 ہے۔ ابھی تک ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 96 ہزار 149 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 2 ہزار 299، بلوچستان میں 12 ہزار 879، گلگت بلتستان میں 2 ہزار 903، اسلام آباد میں 15 ہزار 649، خیبر پختونخوا میں 36 ہزار 118، پنجاب میں 96 ہزار 832 اور سندھ میں ایک لاکھ 29 ہزار 469 مریض ہیں۔

close