پاکستان اسٹاک ایکسچینج ایشیا کی بہترین مارکیٹ بن گئی ، معیشت کیلئے اچھی خبر

اسلام آباد (پی این آئی ) پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو ایشیا کی بہترین مارکیٹ قرار دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ایک بار پھر ایشیا کی بہترین اسٹاک مارکیٹ کا اعزاز حاصل کر لیا۔نیویارک میں قائم ’ریسرچ فرم مارکیٹ کرنٹس ویلتھ نیٹ‘ کے مطابق 2020 میں اییشیا میں سب سے بہتر کارگردگی پاکستان

اسٹاک ایکسچینج کی رہی۔عالمی سطح پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج چوتھی بہترین اسٹاک مارکیٹ رہی۔پی ایس ایکس کے سی او ایم ڈی فرخ ایچ خان نے اس حوالے سے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے کورونا کا بہترین انداز میں مقابلہ کیا۔اس کی معیشت دیگر ممالک کے مقابلے میں تیزی سے بحال ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ غیر ملکی خریدار جو پچھلے دو سال سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے خالص فروخت کنندہ تھے ،وہ اگست کے مہینے میں خالص خریدار بن کر ابھرے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ پاکستان قومی صحت اور معاشی انتظام کاری کے تناظر میں کورونا بہترین انداز میں نمٹا ہے۔فوری اور موثر اقدامات کے نتیجے میں ملکی معیشت اور اسٹاک مارکیٹ ٹریک پر آ گئی۔واضح رہے کہ رواں سال پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشتگردوں کی جانب سے حملہ بھی کیا گیا تھا جسے ناکام بنا دیا گیا تھا۔ دہشت گرد حملے کے باوجود پاکستان سٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کی آمد جاری رہی۔ااسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں نے کاروبار میں دلچسپی لی ۔مارکیٹس کھلی رہی،دیگر ممالک میں جب اس طرح کے واقعات ہوتے ہیں تو پوری کی پوری مارکیٹ کریش ہو جاتی ہے۔ لیکن اس حملے کے وقت بھی مارکیٹ چلتی رہی۔اور 34 ہزار پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی۔ حملے کے اگلے روز بھی کاروبار کا آغاز اچھے انداز میں ہوا۔اور ایک سو سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔اتنے بڑے دہشت گردی کے واقعے کے باوجود بھی سرمایہ کاروں کی بڑی تعداد آئی تھی ۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کے دوسرے روز سرمایہ کاروں نے وطن سے محبت اور دہشت گردی کے خلاف بھرپور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹریڈنگ میں بھرپور حصہ لیا تھا۔

close