لاڑکانہ کے محلہ علی گوہر میں 6افراد کی پراسرارہلاکت، کورونا کا شبہ، علاقہ سیل کر دیا گیا

لاڑکانہ(پی این آئی)لاڑکانہ کے محلہ علی گوہر میں 6افراد کی پراسرارہلاکت، کورونا کا شبہ، علاقہ سیل کر دیا گیا،لاڑکانہ کے گنجان آباد محلے علی گوہر آباد میں 6 افراد کی ہلاکت کے بعد پورا محلہ سیل کردیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر نعمان صدیق کے مطابق ایک ہفتے میں ایک ہی علاقے میں 6 افراد کی ہلاکت غیر معمولی واقعہ

ہے۔ اس لیے فوری کارروائی کرتے ہوئے محلہ سیل کرکے اہل محلہ کے کورونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اہل محلہ کے 90افراد کے سیمپل حاصل کرکے لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں۔دوسری جانب مرنے والوں کے رشتہ دار اور علی گوہر آباد یونین کمیٹی کے چیئرمین اصغر کھچی کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد عمر رسیدہ اور طویل عرصے سے مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے، تمام افراد طبعی موت کا شکار ہوئے ہیں۔انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ اہل محلہ کے ٹیسٹ نجی لیبارٹری سے کرائے جائیں۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close