ڈبل سواری کی اجازت کسی کو بھی نہیں،سندھ حکومت نے سختی کر دی

کراچی (پی این آئی)سندھ حکومت نے موٹر سائیکل پر ہر طرح کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے کے تحت موٹر سائیکل پر ہر طرح کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ اس سلسلے میں پچھلے تمام استثنیٰ / رعایت ختم کردی

گئیں ہیں اور ڈبل سواری کی کسی بھی صورت اجازت نہیں ہے۔محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق کراچی پولیس کے تمام افسران و ملازمین اس پابندی کو یقینی بنائیں گے اور پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف حسبِ ضابطہ کارروائی عمل میں لائیں گے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close