ایک ہفتے میں ڈالر روپے کے مقابلے میں ڈوبتا نظر آیا، روپے کی بلے بلے ہوتی رہی

کراچی(پی این آئی) ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں 3 روپے 25 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سٹاک ایکسچینج میں 798 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں زبردست کمی ریکارڈ کی گئی، انٹر بینک میں ڈالر 3 روپے 22 پیسے کمی کے بعد 163

روپے 57 پیسے پر بند جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے 25 پیسے کمی کے بعد 163 روپے 50 پیسے پر فروخت ہوا۔ ڈالر کی قیمت میں کمی سے بیرونی قرضوں کے بوجھ میں 300 ارب روپے سے زائد کمی ہوئی۔دوسری جانب ایک ہفتے کے دوران سٹاک مارکیٹ 798 پوائنٹس کے اضافے سے 100 انڈیکس 32 ہزار 831 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، حصص کی مالیت میں 155 ارب روپے کا اضافہ ہوا، اس دوران بیرونی سرمایہ کاروں نے ایک کروڑ 42 لاکھ ڈالر مالیت کے حصص فروخت کیے۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز تاریخ میں پہلی بار انڈیکس میں 5 فیصد کا اضافہ ہوا تو ٹریڈنگ کو ایک گھنٹے کے لئے بند بھی کیا گیا۔سٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق مرکزی بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی کے اعلان کے باعث سرمایہ کار سٹاک مارکیٹ میں کود پڑے اور جم کر شیئرز کی خریداری شروع کر دی جس کے باعث سٹاک مارکیٹ میں ٹریڈ کرنے والی تقریبا تمام کمپنیوں کے حصص کی مالیت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close