جناح ائیرپورٹ کے سی او اوبھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے

کراچی(پی این آئی)ذرائع سی اے اے کے مطابق چیف آپریٹنگ آفیسر جناح ٹرمینل کاکورونا ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد انہیں چھٹیاں دیتے ہوئے آئسولیشن میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، سی او او جناح ٹرمینل اپنے گھر میں ہی قرنطینہ میں رہیں گے۔ذرائع نے بتایا کہ سی او او جناح ٹرمینل کراچی ائیرپورٹ پر فرنٹ لائن پر ڈیوٹی

افسران میں شامل تھے، اس لیے احتیاطی تدابیر کے طور پر ائیرپورٹ مینیجر کے ساتھ ڈیوٹی کرنے والے افسران کو بھی قرنطینہ میں رہنےکی ہدایت کی گئی ہے۔ڈائریکٹر ایچ آر سول ایوی ایشن اتھارٹی ملک مظہر حسین نے ائیرپورٹ مینیجر کا اضافی چارج ظفر اعتماد کے سپرد کر دیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ظفر اعتماد صدیقی ڈائریکٹر آپریشن تعینات ہیں، ایڈیشنل ڈائریکٹرکاشف شاہ ڈپٹی ائیرپورٹ منیجر کراچی کا اضافی چارج دیکھیں گے۔واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے جس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں۔ملک میں اب تک کیسز کی تعداد 6 ہزار 400 سے زائد ہوچکی ہے جب کہ اموات کی تعداد 117 ہوگئی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close