پنجاب کارڈیالوجی کے سرجری کے ہیڈ خود کورونا کا شکار ہو گئے

لاہور(پی این آئی): پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) کے ڈیپارٹمنٹ آف کارڈیک سرجری کے ہیڈ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے چیف ایگزیکیٹو ثاقب شفیع کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والے پروفیسر ڈاکٹر آفتاب یونس ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ کارڈیک

سرجری ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پروفیسرڈاکٹرآفتاب یونس نے نجی لیب سے ٹیسٹ کروایا تھا جو مثبت آیا ہے۔ثاقب شفیع کے مطابق گزشتہ دنوں بھی نجی لیب کی رپورٹ میں ایک ڈاکٹر میں وائرس کی تصدیق ہوئی تھی لیکن پرائمری ہیلتھ کیئر لیبارٹری سے اس ڈاکٹرکی رپورٹ منفی آئی تھی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پروفیسرڈاکٹرآفتاب یونس نے ایک ہفتے سے کوئی سرجری نہیں کی تھی۔خیال رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 94 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 5 ہزار سے زائد ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close