12 کی بجائے 19ہزار ملے تو احساس کفالت پروگرام کے عملے کے سامنے خاتون نے رقص کیا

گھوٹکی (پی این آئی)گھوٹکی میں احساس کفالت پروگرام میں خاتون اُس وقت خوشی سے جھوم اٹھیں جب انہیں 12 ہزار کے علاوہ بقایا جات کی بھی ادائیگی کی گئی۔وزیراعظم احساس کفالت پروگرام (سابقہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام) کے ذریعے کورونا وائرس کی وجہ سے مستحقین میں ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت 12

ہزار کی امدادی رقوم کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔اس کے علاوہ احساس کفالت پروگرام کے ذریعے مستحق افراد کو ماہانہ دو ہزار روپے بھی دیے جاتے ہیں۔ اوباڑو کے نواحی علاقے ریتی میں احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت رقم لینے کیلئے آنے والی خاتون کی لاٹری اس وقت لگی جب اسے 12 ہزار روپے ایمرجنسی کیش پروگرام کے اور 9 ہزار کفالت پروگرام کے بقایا جات ملے جس پر خاتون نے خوشی میں جھومر ڈالنا شروع کردیا۔خاتون کا کہنا تھا 21 ہزار روپے کی رقم ملنے پر وہ بے انتہا خوش ہیں۔خیال رہے کہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ایک کروڑ 20 لاکھ مستحق خاندانوں کو 12 ہزار روپے تقسیم کیے جارہے ہیں جس کے لیے 144 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close