20 ارب ڈالر، ایشیائی ترقیاتی بینک نے رکن ممالک کو کورونا ریسکیو پیکج دیدیا

اسلام آباد (پی این آئی)ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے ترقی پذیر ملکوں کے لیے 20ارب ڈالرکے کورونا وائرس ریسکیو پیکیج کااعلان کیا ہے۔اے ڈی بی کی جانب سے دیا گیا پیکیج اپنے ترقی پزیرممبر ممالک میں معاشی نقصانات کی بحالی کے لیے ہے۔پیکیج کے تحت کورونا وائرس سے متاثرہ ترقی پذیر ممبر

ممالک کے بجٹ خسارے کے لیے 13ارب ڈالرمختص کیےگئے ہیں جب کہ نجی شعبےکے لیے 2ارب ڈالرمختص کیے گئے ہیں۔ایشیائی ترقیاتی بینک کےترقی پذیر ممبر ممالک میں افغانستان سے میانمار اور بھارت سے چین تک کے ممالک شامل ہیں۔بینک کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث عالمی معیشتوں کی بندش نےکساد بازاری کی فضا پیدا کردی ہے۔اے ڈی بی کوروناوائرس سے امریکا اور یورپ جیسی بڑی معاشی قوتوں کے متاثر ہونے کے باعث عالمی معیشت کو 4100 ارب ڈالر نقصانات کاخدشہ ظاہر کرچکا ہے۔خیال رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 18 لاکھ 70 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جن میں سے ایک لاکھ 16ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں اقوام متحدہ اور عالمی مالیاتی اداروں سے اپیل کی تھی کہ وہ ترقی پذیر ممالک کی مدد کریں اور قرضوں کی ادائیگی میں ریلیف دیں تاکہ وہ کورونا سے نمٹ سکیں۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کورونا سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو 35 کروڑ ڈالر فراہم کرنے کا اعلان کرچکا ہے جب کہ عالمی بینک نے بھی ایک ارب ڈالرز فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close