افسوسناک خبر، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے بہنوئی کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے

کراچی(پی این آئی): وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے بہنوئی مہدی شاہ انتقال کرگئے، وہ منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) سائٹ کےعہدے پرتعینات تھے اور حال ہی میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہوئے تھے۔خاندانی ذرائع کے مطابق مہدی شاہ میں مملکت شام سے واپسی پر کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی البتہ وہ

چند روز قبل کوروناوائرس سے صحت یاب ہوچکے تھے۔مہدی شاہ نجی اسپتال میں زیرعلاج تھے جہاں آج ان کا انتقال ہوگیا، مہدی شاہ کئی روزتک وینٹی لیٹر پر تھے۔وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے تصدیق کی ہے کہ مہدی شاہ کئی روز سے نجی اسپتال میں وینٹی لیٹر پر تھے۔سعید غنی نے بتایا کہ مہدی شاہ چند روز قبل کورونا وائرس کا شکارہوئےتھے، دو ہفتےسے ان کی حالت زیادہ خراب تھی۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزیراعلیٰ سندھ کے بہنوئی مہدی شاھ کے انتقال پر اظہارافسوس کیا ہے اور کہا ہے کہ اللہ سے دعا ہے مہدی شاہ کے لواحقین کو صبرعطا فرمائے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close