دو عالمی طاقتوں نے ایک دوسرے کو برباد کرنے کیلئے پوری دنیا کو خطرے میں ڈال دیا، کورونا وائرس کے پیچھے چھپی سازش بے نقاب ہو گئی

لاہور(پی این آئی) چین سے شروع ہونے والے کورونا وائرس نے اب پوری دنیا میں تباہی مچائی ہوئی ہے جس کے بعد اس کی تباہی کا سلسلہ جار ی ہے۔ کورونا وائرس نے اس وقت امریکہ تک کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے جس کے بعد اب تک امریکہ میں متاثرہ افراد کی تعداد 85 ہزار کے قریب ہو گئی ہے جبکہ 1300 افراد ابھی

تک ہلاک ہو چکے ہیں۔ اسی وبا کے بارے میں بات کرتے ہوئے تجزیہ نگار مبشر لقمان نے انکشاف کیا ہے کہ ممکن ہےکہ چین نے مغرب ممالک پر قابوپانے کے لئے اس وبا کو پھیلایا ہو۔بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ وائرس کے پھیلتے ہی چین نے وہان کے داخلی اور خارجی راستے بند کر دیئے، دوسرے شہروں میں جانے نہیں دیا گیا۔ جبکہ دوسری جانب شہریوں کو امریکہ،ا یران اور دوسرے ممالک میں جانے دیا گیا۔بات کرتے ہوئے مبشر لقمان نے ایک رپورٹ پیش کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر کی اسٹاک ایکسچینج کی مارکیٹ گر گئی ہے جس سےامریکہ تک کی معیشت کو نقصان ہوا ہے، لیکن چین کی اسٹاک مارکیٹ کو اس وباکے پھیلنے کے باوجود فرق نہیں پڑا، نہ ہی کسی چینی کمپنی کو نقصان ہوا، نقصان ہوا تو دوسرے ممالک کی کمپنیوں کو ہوا ہے۔بات کرتے ہوئےتجزیہ نگار نے اپنی ویڈیو میں بتایا ہے کہ امریکی کمپنیون کے شیئرز ان کی تاریخ کی نچلی سطح پر آگئے ہیں جبکہ چین کی ملٹی نیشنل کمپنیوں کو بالکل فرق نہیں پڑا۔ جیسے ہی وبا دنیا میں پھیل گئی، ساتھ ہی چین نے وائرس کی ویکسین بھی تیار کر لی۔ یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے چین نے یہ وبا خو د پھیلائی تھی تا کہ وہ مغرب پر قابو پا سکے۔چینی صدر کے بارے میں بات کرتے ہوئے مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ دنیا بھر میں لوگ ایک دوسرے کو چھونے سے متاثر ہو رہے ہیں جبکہ چینی صدر اگر کسی بیمار کو ملنے جاتے ہیں تو بس ایک کپٹرے کا ماسک استعمال کرتے ہیں۔ ان تمام عناصر کو دیکھا جائے تو یوں محسوس ہوتا ہے جیسے کہ دو عالمی طاقتوں نے ایک دوسرے کو قابو کرنے کے لئے یہ وبا پھیلائی ہے جس کے نتیجے میں دیگر ممالک بھی متاثر ہو رہے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close