کورونا وائرس۔۔۔۔۔ کئی روز کی مسلسل مندی کے بعد پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی آگئی، خوشخبری سنا دی

کراچی(پی این آئی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز مندی کا تسلسل ٹوٹ گیا اور سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے سستے ہونے والے شیئر زکی خریداری کے باعث تیزی غالب آگئی جس کے نتیجے میںکے ایس ای100انڈیکس 28ہزار کی نفسیاتی حد کو بحال کرتے ہوئے

842.37پوائنٹس کے اضافے 28109.57پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیاجب کہ 75فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت ایک کھرب17ارب54کروڑ88لاکھ روپے بڑھ گئی تاہم کاروباری حجم جمعرات کی نسبت 9.26فیصد کم رہی ۔گزشتہ روز کاوربار کا آغاز منفی زون میں ہوا جس کے باعث ابتدائی اوقات میں کے ایس ای100انڈیکس 27152پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا تاہم بعد ازاں سرمایہ کاروں کی جانب سے خریداری شروع ہوئی جس کے سبب مارکیٹ میں مندی کے اثرات زائل ہوگئے اور انڈیکس 28ہزار کی نفسیاتی حد کو بحال کرتے ہوئے 28273پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا بعد میں پرافٹ ٹیکنگ رجحان کے باعث مزکورہ حد برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کا رجحان غالب رہا اور مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 824.37پوائنٹس کے اضافے سی28109.57پوائنٹس پر بند ہوا ۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس بھی441.05پوائنٹس کے اضافے سی12320.24پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرز انڈیکس441.34پوائنٹس کے اضافے سے 20485.23پوائنٹس پر بند ہوا ۔گزشتہ روز مجموعی طور پر304کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 228کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ56کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی اور 20کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں مستحکم رہیں ۔تیزی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت17ارب54کروڑ88لاکھ روپے کے اضافے سے بڑھ کر54کھرب 74ارب 20کروڑ89لاکھ روپے ہوگئی جب کہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم16کروڑ94لاکھ38ہزار شیئرز رہا جو جمعرات کے مقابلے میں۱یک کروڑ73لاکھ6ہزار شیئرز کم ہے ۔گزشتہ روزقیمتوں میں اتارچڑھاؤ کے حساب سے پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت 50.92روپے کے اضافے سی1699.98روپے اوررفحان میظ کے حصص کی قیمت50روپے اضافے سے 6400روپے ہوگئی جب کہ نمایاں کمی کے لحاظ سے سیپ ہائر فائبر کے حصص قیمت54.28روپے کمی سی670روپے اوربہانیرو ٹیکس کے حصص کی قیمت44روپے کمی سی671روپے ہوگئی ۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے کے الیکٹرک، یونٹی فوڈز،ہیسکول پٹرو ل،ٹی آر جی پاک،میپل لیف ، بینک آف پنجاب ، آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ ،فوجی سیمنٹ ،چراٹ سیمنٹ اور پایونیئر سیمنٹ کے شیئرز سرفہرست رہے ۔

close