بیرون ملک سے پاکستانیوں کی واپسی، سول ایوی ایشن نے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کر دیا

لاہور(پی این آئی) سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) نے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کیلئے ہدایت نامہ جاری کردیا جس میں کیٹگری سی ممالک سے پاکستانیوں کو 31اگست تک واپس آنے اجازت دےدی۔تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بین الاقوامی پروازوں، چارٹرڈ اور نجی پروازوں کے مسافروں کیلئے ہدایت نامہ جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ کیٹگری سی ممالک سے پاکستانی 31اگست تک بغیر اجازت واپس آسکتے ہیں۔اس حوالے سے ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ عرفان صابر نے متعلقہ حکام کو مراسلہ جاری کیا ہے جس میں پاکستان آنے سے قبل مسافروں کیلئے72گھنٹے پہلے کا منفی پی سی آرٹیسٹ لازمی قرار دیا۔مراسلے میں کہا کہ کیٹگری سی ممالک سے دیگرمسافروں کی پاکستان آمدپرپابندی برقرار ہے، پاکستان آنے والے مسافروں کوٹیسٹ ،دیگر ایس او پیز پرعمل کرنا ہوگا، اس سلسلے میں متعلقہ حکام ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کرائیں ۔

close